عنوان: نجومی کو ہاتھ دکھانا(1267-No)

سوال: نجومی کو ہاتھ دکھانے کا شرعا کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ اپنے مستقبل کی اچھی یا بری قسمت کے بارے میں معلوم کرنے کے لیے کسی نجومی یا کاہن کے پاس جاکر اس کو ہاتھ دکھانا اور آئندہ کی باتیں پوچھنا شرعاً حرام اور ناجائز ہے اور اس کی بتائی ہوئی بات کے درست ہونے کا عقیدہ رکھنا آدمی کو کفر کے قریب کر دیتا ہے، کیونکہ نجومی اور کاہن کے پاس جانے والوں پر حدیث میں سخت وعید آئی ہے، چنانچہ سنن الترمذی میں ہے: " من أتی ․․․ کاہنًا فقد کفر بما أنزل علی محمّد".(سنن الترمذی : حدیث نمبر :135 )
ترجمہ :جو آدمی کسی کاہن (نجومی) کے پاس آیا ( اور اس نے اس کی بتائی ہوئی بات کے صحیح ہونے کا عقیدہ رکھا) تو اس نے حضرت محمد (ﷺ) پر نازل ہونے والی شریعت کا انکار ( کفر ) کیا۔
اسی طرح صحیح روایت میں ہے : " من أتی عرافًا فسألہ عن شيءٍ لم یقبل لہ صلاة أربعین لیلةرواہ مسلم".(مشکوۃ المصابیح)
ترجمہ : جو شخص کسی کاہن( نجومی) کے پاس جا کر کسی چیز کے متعلق دریافت کرے تو اس کی چالیس دن کی نمازیں قبول نہیں ہوں گی۔

(جامع الترمذی : حدیث نمبر :135، باب ما جاء في کراہیة إتیان الحائض )


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2942 Apr 12, 2019
najoomi ko hath dikhany/dekhany ka hukum , Ruling on showing the hand to the astrologer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.