عنوان: امامِ مسجد کے ہم پر کیا حقوق ہیں؟(1280-No)

سوال: مسجد کے امام اور علماء کرام کے ہم پر کیا حقوق ہیں اور انکے گھر والوں کے ہمارے گھر والوں پر کیا حقوق ہیں؟

جواب: اسلام اور مسلم معاشرے میں امامت ایک معزز منصب رہا ہے اوراس پر فائز رہنے والے لوگوں کوعام و خاص ہر طبقے میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے، کیونکہ امام ملازم نہیں، بلکہ قوم کا قائد ورہبر ہے، ائمہ کرام کا احترام اور ان کی خبر گیری کرنا تمام مسلمانوں کی انتہائی اہم ذمہ داری ہے۔
امامت کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے ایک حدیث  نقل کی ہے کہ
"اَنّ رَجُلًا اَتَی النبيِّ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّمَ فَقَالَ: مُرْنِیْ بِعَمَلٍ اَعْمَلُہُ، قَالَ: کُنْ اِمَامَ قَوْمِکَ، قَالَ: فَاِنْ لَمْ اَقْدِرْ، قَالَ: کُنْ مِنْ مُؤذِنِھِمْ
ترجمہ:
ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی  خدمت میں حاضر ہوئے اور انھوں نے دریافت کیا کہ اللہ کے رسول! مجھے کوئی کام بتائیں،تو آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی قوم کے امام بن جاوٴ“ تو انھوں نے کہا”اگر یہ ممکن نہ ہو تو؟“ توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھرموٴذن بن جاوٴ“۔
(شرح عمدة الفقہ: ج:3، ص:139، ط : شبکة مشکاة الاسلامیہ )
اس حدیثِ پاک سے واضح طور پر یہ معلوم ہوتاہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ میں امامت اور موٴذنی ایک اعلیٰ اور شرف والاعمل تھا، اسی وجہ سے آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کواس کی تلقین فرمائی، اس لئے اہل محلہ کی ذمداری ہے کہ امام کی ضروریات کا خیال رکھیں، اُسے اتنی تنخواہ دی جائے، جو اُس کی ضروریات کے لئے کافی ہو اور اُس علاقے کے متوسط فرد کی تنخواہ کے برابر ہو اور اس کی غلطیوں کے پیچھے نہ پڑیں، کیونکہ وہ بھی ہماری طرح انسان ہیں، فرشتے نہیں ہے۔
افسوس کی بات ہے کہ آج ائمہ کرام اور علماۓ کرام کی ناقدری ایک عام وبا کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے، ایک شخص کو امام بھی بنایا جارہا ہے اور اس کی ناقدری بھی ہو رہی، امام کی عزت وعظمت ایک مسلمان کا وطیرہ ہونا چاہیے۔
نبی اکرمﷺ کا فرمان ہے کہ "اکرموا حملة القرآن فمن اکرمھم فقد اکرمنی"
ترجمہ:
حاملین قرآن (حفاظ و علماۓ کرام ) کا اکرام کرو، جس نے اب کا اکرام کیا، اس نے میرا اکرام کیا۔
(الجامع الصغیر للسیوطی ج: 1، ص:145)
ایک اور حدیث میں ہے کہ "حامل القرآن رایة الاسلام فمن اکرمہ فقد اکرم اللہ و من اھانہ فعلیہ لعنة اللہ"
ترجمہ:
حاملین قرآن اسلام کا جھنڈا اٹھانے والے ہیں، جس نے ان کی تعظیم کی، اس نے اللہ کی تعظیم کی اور جس نے ان کی تذلیل کی،اس پر اللہ تعالی کی لعنت ہے۔
(کنزالعمال ج: 3، ص:139، ط: موسسة الرسالة، بیروت)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 7519 Apr 13, 2019
imam masjid ky hum par kiya huqooq hain, What rights does the imam of the mosque have over us?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Rights & Etiquette of Mosques

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.