resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: مدرسہ کی تعمیر کے لیے وقف شدہ زمین کا کچھ حصہ فروخت کرنا

(33502-No)

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، محترم مفتی صاحب! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے، مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں رہنمائی مطلوب ہیں:
دو بھائیوں نے میرے نام پر مدرسے کے لئے جگہ وقف کی تھی، جگہ کی حد بندی بھی ہوئی ہے اور سٹام پیپر پر لکھا گیا ہے، اب وہ اس جگہ سے دو کنال زمین اس نیت سے فروخت کر رہے ہیں کہ ہم اس پر مدرسے کی تعمیر کریں گے اور اپنی ذاتی استعمال میں نہیں لائیں گے تو کیا اس طرح فروخت کرنا جائز ہے یا نہیں؟
یہ بھی یاد رہے کہ ان کے تیسرے بھائی نے مدرسہ بنوالیا ہے اور فی الحال تعمیر کی ضرورت بھی نہیں ہے، بلکہ یہ دونوں حضرات ضد اور عناد کی بنیاد پر ایسا کررہے ہیں،اس میں میری رضامندی بھی نہیں ہے اور نہ ہی مجھ سے پوچھا گیا ہے۔

جواب: واضح رہے کہ ایک مرتبہ زمین مدرسہ وغیرہ کے لیے وقف کرنے کے بعد وہ مالک کی ملکیت سے نکل جاتی ہے اور اس موقوفہ زمین کا کسی دوسرے مقصد میں استعمال کرنا، فروخت کرنا یا ہبہ کرنا جائز نہیں ہوتا۔
سوال میں پوچھی گئی صورت میں مذکورہ زمین پر مدرسہ بنانا ضروری ہے اور اگر تعمیرات کے اخراجات میں مشکل پیش آرہی ہو تو عوام کو اس کارِ خیر کی دعوت دی جاسکتی ہے، لیکن زمین فروخت کرنا بہرحال جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

ردالمحتار: (386/1، ط: ایچ ایم سعید)
(قوله: وجاز شرط الاستبدال به إلخ) اعلم أن الاستبدال على ثلاثة وجوه: الأول: أن يشرطه الواقف لنفسه أو لغيره أو لنفسه وغيره، فالاستبدال فيه جائز على الصحيح وقيل اتفاقا. والثاني: أن لا يشرطه سواء شرط عدمه أو سكت لكن صار بحيث لا ينتفع به بالكلية بأن لا يحصل منه شيء أصلا، أو لا يفي بمؤنته فهو أيضا جائز على الأصح إذا كان بإذن القاضي ورأيه المصلحة فيه. والثالث: أن لا يشرطه أيضا ولكن فيه نفع في الجملة وبدله خير منه ريعا ونفعا، وهذا لا يجوز استبداله على الأصح المختار كذا حرره العلامة قنالي زاده في رسالته الموضوعة في الاستبدال، وأطنب فيها عليه الاستدلال وهو مأخوذ من الفتح أيضا كما سنذكره عند قول الشارح لا يجوز استبدال العامر إلا في أربع ويأتي بقية شروط الجواز.

الدر المختار مع رد المحتار: (351/4، ط: دار الفکر)
(فإذا تم ولزم لا يملك ولا يملك ولا يعار ولا يرهن)
(قوله: لا يملك) أي لا يكون مملوكا لصاحبه ولا يملك أي لا يقبل التمليك لغيره بالبيع ونحوه لاستحالة تمليك الخارج عن ملكه، ولا يعار، ولا يرهن لاقتضائهما الملك.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Rights & Etiquette of Mosques