عنوان: مجہول پڑھنے والے کو امام بنائیں یا پینٹ شرٹ پہننے والے کو؟(129-No)

سوال: ہماری یونیورسٹی میں دو لڑکے نماز پڑھاتے ہیں،ایک مجہول پڑھتا ہے، جبکہ دوسرا پڑھتا تو صحیح ہے، لیکن پینٹ شرٹ پہنتا ہے، اب ہم کس کے پیچھے نماز پڑھیں؟

جواب: واضح رہے کہ اگر مجہول پڑھنے سے مراد یہ ہیکہ وہ ایسی فحش غلطی کرتا ہو، جس سے معانی تبدیل ہوجاتے ہوں اور نماز ٹوٹ جاتی ہو، تو ایسے شخص کے پیچھے نماز ادا کرنے کے بجائے پینٹ شرٹ پہننے والے کے پیچھے پڑھنی چاہیے، اور اگر ایسی فحش غلطی نہیں کرتا جس سے معانی تبدیل ہوتے ہوں، تو پھر پینٹ شرٹ پہننے والے کے بجائے اس مجہول قراءت کرنے والے کے پیچھے نماز پڑهنی چاہیے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهندية: (82،81/1، ط: دار الفكر)
(ومنها اللحن في الإعراب) إذا لحن في الإعراب لحنا لا يغير المعنى بأن قرأ لا ترفعوا أصواتكم برفع التاء لا تفسد صلاته بالإجماع وإن غير المعنى تغييرا فاحشا بأن قرأ وعصى آدم ربه بنصب الميم ورفع الرب وما أشبه ذلك مما لو تعمد به يكفر.
ذكر في الفوائد لو قرأ في الصلاة بخطأ فاحش ثم رجع وقرأ صحيحا قال عندي صلاته جائزة

مراقی الفلاح: (300/1، ط: دار الکتب العلمیة)
"ثم الأقرأ" أي الأعلم بأحكام القراءة لا مجرد كثرة حفظ دونه "ثم الأورع" الورع اجتناب الشبهات أرقى من التقوى لأنها اجتناب المحرمات.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 504 Dec 25, 2018
majhool parhne wale / eglish ko imam banaye ya pent shirt pehenne wale ko?, Should we Make an ignorant reader an imam or a person wearing a pants shirt?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.