عنوان: میں تین دن سے اسی جگہ تمھارا انتظار کر رہا ہوں، حدیث کی تحقیق (1291-No)

سوال: نبی کریم ﷺ سے ایک شخص نے سودا کیا، مگر رقم لانا بھول گیا، رقم لینے گھر گیا، لیکن گھر جا کر بھول گیا اور تین دن بعد اسے یاد آیا اور واپس اسی جگہ آیا تو نبی کریم ﷺ اسی جگہ کھڑے ہو کر تین دن سے اس کا انتظار فرمارہے تھے۔ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب: جی ہاں ! یہ واقعہ درست ہے، اس واقعے کو حدیث کی مشہور کتاب " سنن ابی داؤد " میں درج ذیل الفاظ کے ساتھ روایت کیا گیا ہے :
" عن عبد اللہ بن ابی الحمساء، قال : بایعت النبی صلی الله عليه وسلم ببیع قبل ان یبعث، وبقیت لہ بقیۃ، فوعدتہ ان آتیہ بھا فی مکانہ فنسیت، ثم ذکرت بعد ثلاث، فجئت، فاذا ھو فی مکانہ، فقال : " یا فتی، لقد، شققت علی، انا ھاھنا منذ ثلاث انتظرک ".
( سنن ابی داؤد : ٧ / ٣۴۶ ، رقم الحدیث : ۴٩٩۶ ، باب فی العدۃ )

ترجمہ :
عبد اللہ بن الحمساء کہتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی الله عليه وسلم کی بعثت نبوت سے قبل آپ کے ساتھ کوئی خرید وفروخت کا معاملہ کیا، اس میں میرے ذمہ کچھ بقایا رہ گیا، تو میں نے عرض کیا کہ میں گھر سے لا کر آپ کو اسی جگہ دیتا ہوں، میں چلا گیا اور گھر جاکر بھول گیا، پھر مجھے تین دن کے بعد یاد آیا تو میں آیا، آ کر کیا دیکھا کہ آپ صلی الله عليه وسلم اسی جگہ کھڑے ہیں، میں جب آیا تو آپ نے مجھے صرف اتنا فرمایا : اے نوجوان ! تو نے تو مجھے تنگی میں ڈال دیا، میں تین دن سے اسی جگہ تمھارا انتظار کر رہا ہوں۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1329 Apr 14, 2019
nabi kareem S.A.W ki alaaw ikhlaq /ikhlaaq ki aik jhalak, A Glimpse of the High Morals of the Holy Prophet

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.