عنوان: مسجد کے پرانے پنکھے فروخت کرکے نئے سولر پنکھے لگانا(13391-No)

سوال: میں ایک مسجد میں نماز پڑھاتا ہوں اس میں الیکٹرک فینز یعنی صرف بجلی پر چلنے والے پنکھے لگے ہوئے ہیں، لوڈشیڈنگ خصوصاً اوقات صلوة میں انتہائی زیادہ ہونے کی بنا پر ہم مذکورہ پنکھے اتار کر ایسے پنکھے لگوانا چاہتے ہیں جو سولر، بیٹری بجلی وغیرہ سب پر چلیں، کیوںکہ گرمیوں کے موسم میں بوجہ لوڈشیڈنگ کے نمازی حضرات بہت تکلیف میں ہوتے ہیں، دو تین پنکھے ہم نے اتار بھی لئے ہیں اور ان کی جگہ سولر فینز لگائے ہیں جو کہ بجلی پر بھی چلتے ہیں۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ جو الیکٹرک فین ہم نے اتار لئے ہیں، ان کا کیا کیا جائے؟ کیا ان کا فروخت کرنا شرعا درست ہے؟ ہم چاہتے ہیں کہ یہ پنکھے بیچ کر پھر انہی پیسوں سے اور مزید کچھ رقم ملا کر دوسرے یعنی سولر والے پنکھے خرید لیں، کیا ایسا کرنا ہمارے لئے درست ہے؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں چونکہ پرانے پنکھوں کی اب مسجد کو ضرورت نہیں رہی ہے، اور ان کو مستقبل کے لئے رکھنے میں کوئی فائدہ بھی نہیں ہے، بلکہ اس طرح ان کے ضائع ہونے کا قوی امکان ہے، اس لیے ان پنکھوں کو بازاری قیمت پر فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم کو دوسرے نئے سولر پنکھوں کی خریداری میں لگانا شرعاً درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البحر الرائق: (273/5، ط: دار الکتاب الاسلامی)
وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْمَسْجِدِ بَاعُوا حَشِيشَ الْمَسْجِدِ أَوْ جِنَازَةً أَوْ نَعْشًا صَارَ خَلَقًا وَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ غَائِبٌ اخْتَلَفُوا فِيهِ قَالَ بَعْضُهُمْ يَجُوزُ وَالْأَوْلَى أَنْ يَكُونَ بِإِذْنِ الْقَاضِي وَقَالَ بَعْضُهُمْ لَا يَجُوزُ إلَّا بِإِذْنِ الْقَاضِي وَهُوَ الصَّحِيحُ. اه.
وَبِهِ عُلِمَ أَنَّ الْفَتْوَى عَلَى قَوْلِ مُحَمَّدٍ فِي آلَاتِ الْمَسْجِدِ.

الفتاوی الهندیة: (458/2، ط: دار الفکر)
وذکر أبو اللیث في نوازله: حصیر المسجد إذا صار خلقاً واستغنی أهل المسجد عنه وقد طرحه إنسان إن کان الطارح حیاً فهو له وإن کان میتاً ولم یدع له وارثاً أرجو أن لا بأس بأن یدفع أهل المسجد إلی فقیر أو ینتفعوا به في شراء حصیر آخر للمسجد. والمختار أنه لایجوز لهم أن یفعلوا ذلک بغیر أمر القاضي، کذافي محیط السرخسي".

رد المحتار: (359/4، ط: سعيد)
و لو خرب المسجد، و ما حوله و تفرّق الناس عنه لايعود إلى ملك الواقف عند أبي يوسف؛ فيباع نقضه بإذن القاضي و يصرف ثمنه إلى بعض المساجد۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 619 Dec 05, 2023
masjid ke purane pankhe farokht karke nai solar pankhe lagana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Rights & Etiquette of Mosques

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.