عنوان: اولیاء اللہ سے ان کی زندگی میں فیض حاصل کرنا اور ان کی وفات کے بعد ان کے وسیلے سے دعا مانگنا(13408-No)

سوال: سوال یہ ہے کہ جو لوگ اولیاء اللہ رہ چکے ہیں، کیا ان سے ان کی حیات میں فیض پاسکتے تھے؟ کیا ان کی وفات کے بعد ان کے وسیلے سے دعا مانگ سکتے ہیں؟ کیا وہ لوگوں کو نفع پہنچا سکتے ہیں؟

جواب: اللہ کے نیک بندوں کی مجلس میں بیٹھنا، ان سے علم حاصل کرنا، ان کا وعظ سننا اور ان کے ساتھ اصلاحی تعلق قائم کرکے فیض یاب ہونا نہ صرف یہ کہ جائز ہے، بلکہ مستحسن ہے، لیکن ان کے انتقال کے بعد یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ دنیا کے امور میں تصرف اور اختیار رکھتے ہیں اور لوگوں کو فائدہ یا نقصان پہنچا سکتے ہیں، ایک شرکیہ عقیدہ ہے، ایسا عقیدہ رکھنا ناجائز اور حرام ہے۔
وسیلہ کے بارے میں اہل سنت و الجماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ انبیائے کرام، اولیاء عظام یا نیک اعمال کے توسّل (وسیلہ) سے دعا کرنا جائز ہے، بلکہ دعا قبول ہونے میں مؤثر ہے اور دعا میں توسل کا ثبوت متعدد احادیث سے ملتا ہے۔ تاہم وسیلہ کے ساتھ دعا کرنا لازم و ضروری نہیں ہے، اس کے بغیر بھی دعا کرسکتے ہیں، لہذا اس کو لازم اور ضروری سمجھنا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 1010، ط: دار طوق النجاۃ)
عن ثُمَامَةَ بنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ إِذَا قَحَطُوا اسْتَسْقَى بِالْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنَّا كُنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا فَتَسْقِينَا وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِعَمِّ نَبِيِّنَا فَاسْقِنَا قَالَ فَيُسْقَوْنَ۔

مجمع الانهر: (691/1، ط: دار احیاء التراث العربی)
من اعتقد ان الاولياء والصلحاء بعد مفارقة ارواحهم من الابدان يتصرفون في الكون ولهم قدرة ان يغيثوا من استغاثهم ويسمع و ويصلون للاعانة من اي مكان ينادون فهذا الاعتقاد لا اصل له في الدين من الكتاب وسنه، وقد صرح الفقهاء بخلافه حيث قالوا في باب المرتد: ويكفر بقوله ارواح المشائخ حاضرة تعلم.

بوادر النوادر: (706/2، ط: ادارہ اسلامیات لاهور)
كيلو في المساله ان التوسل بالمخلوق له تفاسير ثلاثه: الاول دعائه واستغاثته.... وهو حرام اجماعا... والثاني طلب الدعاء منه ولم يثبت في الميت بدليل فيختص هذا المعنى بالحي والثالث دعاء الله ببركة هذا المخلوق المقبول وهذا قد جوزوه الجمهور.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 339 Dec 11, 2023
auliya Allah se un ki zindagi me faiz hasil karna or uk ki wafat k bad wasilay se dua mangna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.