عنوان: حیض کے آخری دن جب تک خالص سفیدی نظر نہ آئے اس وقت تک نماز شروع نہ کرے(13426-No)

سوال: سوال یہ ہے کہ عورتوں کے حیض کے آخری دنوں میں 24 گھنٹے میں کم از کم ایک یا دو دفعہ ہلکا خون ہوتا ہے، ایسے موقع پر کبھی غالب گمان غلط ٹھہرتا ہے تو تین سے چار وقت کی نمازیں قضا ہو جاتی ہیں اور کبھی غالب گمان خون کے دھبوں کے نہ ہونے کا ہوتا ہے اور پھر خون آجاتا ہے تو تین سے چار وقت کی پڑھی ہوئی نمازیں ضائع ہو جاتیں ہیں، ایسے موقع پر کیا کرنا چاہیے؟

جواب: واضح رہے کہ حیض کی عادت کے دنوں میں آنے والا ہلکا خون یا قطرے حیض میں ہی شمار ہوں گے، اور اگر خون یا قطرے عادت کے دنوں سے بھی بڑھ جائیں اور دس دنوں کے اندر اندر بند ہوجائیں تو یہ سمجھا جائے گا کہ عادت تبدیل ہوگئی ہے، اور اس دوران جب تک کپڑا یا پیڈ بالکل سفید نہ دکھائی دے، اس وقت تک وہ حیض شمار ہوگا، اس میں نماز اور روزہ ادا کرنا جائز نہیں ہے۔
لہٰذا پوچھی گئی صورت میں جب تک خون کے قطرے آنا بند نہ ہوجائیں اور کپڑا یا پیڈ بالکل سفید دکھائی نہ دے، اس وقت تک نماز شروع نہ کرے، اور جب کپڑا بالکل سفید دکھائی دے تو نماز پڑھنا شروع کردے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

موطأ مالك: (رقم الحديث: 97، ط: دار إحياء التراث العربي)

حدثني يحيى، عن مالك، عن علقمة بن أبي علقمة، عن أمه مولاة عائشة أم المؤمنين، أنها قالت: كان النساء يبعثن إلى عائشة أم المؤمنين، بالدرجة فيها الكرسف، فيه الصفرة من دم الحيضة، يسألنها عن الصلاة. فتقول لهن: «لا تعجلن حتى ترين القصة البيضاء». تريد بذلك الطهر من الحيضة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 498 Dec 13, 2023
haiz ke akhri din jab tak khalis safedi nazar na aaye us waqt tak namaz shuro na kare

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.