سوال:
میں نے قسطوں میں ایک فلیٹ خریدا، جس کا سائز 1260 مربع فٹ Approx Payment schedule طے ہو گیا۔ اب بلڈر کا کہنا ہے کہ وہ نیٹ تھا، گروس کے حساب سے ادائیگی کرنی پڑے گی جو کہ پہلے دیے گئے Payment schedule سے تقریباً 25 فیصد زیادہ ہے۔ میں پہلے طے شدہ رقم کا 80 فیصد یعنی 88 لاکھ سے زیادہ ادا کر چکا ہوں۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ کیا بلڈر کا مطالبہ درست ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں فلیٹ خریدتے وقت باہمی رضامندی سے جو قیمت طے ہوئی تھی، خریدار پر شرعاً اسی کی ادائیگی لازم ہے، بلڈر کی طرف سے بعد میں طے شدہ قیمت میں اضافے کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
التفسير المظهري: (209/1، ط: مکتبة الرشيدیة)
ولا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل كالدعوى الزور والشهادة بالزور او الحلف بعد إنكار الحق او الغصب والنهب والسرقة والخيانة او القمار واجرة المغني ومهر البغي وحلوان الكاهن وعسب التيس والعقود الفاسدة او الرشوة وغير ذلك من الوجوه التى لا يبیحه الشرع.
واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی