سوال:
مفتی صاحب! اس روایت کی کیا حقیقت ہے؟
ایک روایت میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ سخت بارش کے موسم میں آپ ﷺ نے ابو جہل کے گھر دستک دی تو ابو جہل نے اپنی بیوی سے کہا کہ اس وقت ضرور کوئی حاجت مند آیا ہوگا، میں اس کی ضرور اس کی حاجت پوری کروں گا اور جب دروازہ کھولا تو آپ ﷺ نے فرمایا: اے چچا کلمہ پڑھ لیں تو ابو جہل نے انکار کردیا۔
جواب: سوال میں ذکر کردہ واقعہ باوجود کوشش و تلاش کے حدیث کی کسی مستند و معتبر کتاب میں حدیث کی کسی بھی قسم (صحیح، حسن، ضعیف، وغیرہ) اور کسی بھی شکل میں نہیں ملا، لہذا جب تک کسی معتبر کتاب اور صحیح سند سے اس کا ثبوت نہیں ملتا ہے، اس کی نسبت جناب رسول اللہ ﷺ کی طرف کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی