عنوان: مہینے میں پچاس لیٹر پیٹرول ڈلوانے پر مزید پانچ لیٹر مفت میں دینا (13440-No)

سوال: بعض بیٹرول پمپ والے یہ آفر دیتے ہیں کہ مہینے میں پچاس لیٹر پیٹرول یا اسی لیٹر ڈیزل ڈلوانے کی صورت میں مزید پانچ لیٹر پیٹرول یا ڈیزل فری ملے گا۔ کیا یہ فری پیٹرول یا ڈیزل لینا درست ہے یا نہیں اور اگر لے لیا ہو تو اب کیا کریں؟

جواب: پیٹرول پمپ کی طرف سے مخصوص مقدار میں پیٹرول کی خریداری پر گاہک کو مزید اضافی پیٹرول مفت میں دینا٬ خریداری پر لوگوں کو ابھارنے اور رغبت دلانے کا ذریعہ ہے٬ اور یہ اضافی پیٹرول کپمنی کی طرف سے انعام اور ہدیہ (gift) ہے٬ جو کہ جائز ہے٬ بشرطیکہ اس طریقہ کار کو (گاہک کو بتائے بغیر) غیر معیاری پیٹرول کو بیچنے کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بحوث في قضایا فقهیة معاصرة: (235/2، ط: دار العلوم کراتشي)
"إن مثل هذہ الجوائز التي تمنح علی أساس عمل عمله أحد لا تخرج عن کونه تبرعاً وہبةً؛ لأنہا لیس لہا مقابل، وأن العمل الذي عملہ الموهوبُ له لم یکن علی أساس الإجارة أو الجہالة، حتی یقال: إن الجائزة أجرة لعمله، وإنما کان علی أساس الہبة للتشجیع، وجاء في الموسوعة الکویتیة: الأصل إباحة الجائزة علی عمل مشروع سواء کان دینیًا أو دنیویًا لأنه من باب الحث علی الخیر والإعانة علیه بالمال، وهو من قبیل الہبة"

و فیه ایضا:
"ان لا تتخذ ہذہ الجوائز ذریعة لترويج البضاعات المغشوشة٬ لان الغش والخديعة حرام لا يحوز"

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 74 Dec 18, 2023
mahine mein 50 liter petrol dalne par mazeed 5 letter muft me dena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.