سوال:
ایک عالم جو ایک مسجد میں نائب خطیب وامام ہیں، تبلیغی جماعت میں ایک سال کے لیے جانا چاہتے ہیں، مسجد والے ان کو ان کی سات مہینے کی تنخواہ ایڈوانس میں دے رہے ہیں ان کے لیے اس تنخواہ کو لینے سے متعلق از روئے شریعت کیا حکم ہے؟
جواب: وچھی گئی صورت میں اگر مسجد کمیٹی کا رخصت کے دنوں کی بھی تنخواہ دینے کا اصول ہو تو نائب امام کے لیے تبلیغی سفر کے لیے رخصت کے دنوں میں تنخواہ لینا جائز ہے، چاہے انتظامیہ والے وہ تنخواہ ایڈوانس کی صورت میں دیں یا بعد میں دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (المائدة، الایة: 2)
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ... الخ
سنن الترمذی: (باب ما ذکر عن رسول اللہ فی الصلح بین الناس، رقم الحدیث: 1352، ط: دار الغرب الاسلامی)
حدثنا كثير بن عبد الله بن عمرو بن عوف المزني عن ابيه عن جده ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: "الصلح جائز بين المسلمين إلا صلحا حرم حلالا او احل حراما والمسلمون على شروطهم إلا شرطا حرم حلالا او احل حراما". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی