عنوان: لاحول ولا قوة الا بالله ننانوے بیماریوں کی شفاء ہے، حدیث کی تحقیق(1351-No)

سوال: جناب ایک حدیث کا مفہوم بیان کرتا ہوں کہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ ننانوے بیماریوں کی شفاء ہے، جس میں سب سے ادنی غم ہے، بعض جگہ میں نے پڑھا ہے کہ یہ حدیث ضعیف ہے، اگر ایسا ہے تو کیا ہم اس پر عمل کر سکتے ہیں؟ کیونکہ میں نے یہ حدیث ذکر اذکار کی کئی کتابوں میں پڑھی ہے۔

جواب: جی ہاں ! یہ حدیث درست ہے اور اگر بالفرض یہ حدیث ضعیف بھی ہو، تو فضائل کے باب میں اس پر عمل کرنے کی فقہاء کرام نے اجازت دی ہے، لہذا اس کو پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مسند اسحاق بن راھویہ: (464/1، ط: مکتبۃ الایمان)
عن أبي هريرة رضي الله عنه، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " من قال: لا حول ولا قوة إلا بالله كانت له دواء من تسعة وتسعين داء أيسرها الهم "

رد المحتار: (23/2، ط: دار الفکر)
الحديث الضعيف يجوز العمل به في الفضائل

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1187 Apr 22, 2019
la haula wala quwwata illa billah se mutalliq/mutaliq hadith/hadees/hadeeth aur iske/iskay parhne/parhnay ka hukum/hukm/hokm , hadeeth/hadees/hadith regarding "la haula wala quwwata illa billah" and the command to recite it.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.