عنوان: "میں جس کا مولا علی اس کا مولا" کی تحقیق اور وضاحت(1361-No)

سوال: آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں جس کا مولا ہوں، علی اس کا مولا ہے، اس کی تحقیق اور وضاحت فرمادیں۔

جواب: واضح رہے کہ "مولیٰ"  کا لفظ کلماتِ مشترکہ میں سے ہے، جس کے متعدد معانی آتے ہیں، ان معانی میں سے کسی ایک معنی کو ترجیح دینے اور کہنے والے کی مراد سمجھنے کے لیے اس کلمہ کا استعمال، اس کا سیاق و سباق اور سامعین نے جملہ میں استعمال کے بعد اس کا  کیا معنی سمجھا ہے، اسے بھی جاننا ضروری ہوتا ہے۔
1۔ پس حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے متعلق  "من كنت مولاه فعلي مولاه" والی روایت مختلف طرق سے  مختصر و طویل متن کے ساتھ متعدد کتب حدیث میں منقول ہے، ان تمام روایات کے مجموعہ کے سیاق و سباق اور پس منظر پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے لیے "مولا"  کا لفظ محب، دوست  اور محبوب کے معنی میں استعمال فرمایا ہے اور یہی معنی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے سمجھا تھا، لہذا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے لیے "مولا"  کا لفظ اسی معنی میں استعمال کرنا چاہیے۔
2۔ "مولیٰ" کا ایک معنی سردار بھی آتاہے، اس معنی کے اعتبار سے بھی "مولا علی"  کہنا جائز ہوگا۔
تاہم "مولی علی" آج کے زمانے میں ایک گم راہ فرقے کا شعار بن چکا ہے اور "مولی علی" کے الفاظ کے پیچھے ان کا ایک نظریہ چھپا ہوتا ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد  ان کے خلیفہ بلا فصل تھے وغیرہ، لہذا ان الفاظ کے استعمال  سے اجتناب کرنا چاہیے، خصوصاً ایسے مواقع پر جہاں سننے والے "مولا علی" کے مختلف معانی کے فرق اور پس منظر کو نہ سمجھتے ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المعجم الوسیط: (1058/2، ط: دار الدعوة)
(المولى) الرب والمالك وكل من ولي أمرا أو قام به والولي المحب والصاحب والحليف والنزيل والجار والشريك والصهر والقريب من العصبة كالعم وابن العم ونحو ذلك والمنعم والمنعم عليه والمعتق والمعتق والعبد والتابع (ج) موال

مرقاۃ المفاتیح: (3944/9، ط: دار الفکر)
( «قالوا: بلى قال: " اللهم من كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم وال من والاه، وعاد من عاداه» ")۔۔۔تمسكت الشيعة أنه من النص المصرح بخلافة علي - رضي الله عنه - حيث قالوا: معنى المولى: الأولى بالإمامة، وإلا لما احتاج إلى جمعهم كذلك، هذا من أقوى شبههم، ودفعها علماء أهل السنة بأن المولى بمعنى المحبوب وهو - كرم الله وجهه - سيدنا وحبيبنا

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 941 Apr 22, 2019
hazrat Ali R.A ko "Maula Ali" kehne/kehnay ka hukm/hukum/hokm , Is it allowed/permissible/prohibited to call hazrat Ali R.A "Maula Ali"

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.