سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! مسیحی احباب تحائف کے طور پر کھانے پینے کی ایسی چیزیں دیں، جن کا تعلق بازار سے ہو، مثال کے طور پر بوتل،کیک وغیرہ تو اس کے استعمال کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ رہنمای فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر
جواب: عیسائی تحفے میں جو چیز دے رہے ہوں، اگر وہ چیز فی نفسہ حلال ہو اور وہ اپنے مذہبی تہواروں کے مواقع پر نہ بھیجتے ہوں تو کبھی کبھی اسے قبول کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، تاکہ ان کے ساتھ اسلامی رواداری کا اظہار ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (347/5)
" فقد روی محمد -رحمہ اللہ- في السیر الکبیر أخبارا متعارضة في بعضھا : أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبل ہدایا المشرک وفي بعضھا أنہ صلی اللہ علیہ وسلم لم یقبل۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی