عنوان: امام رکوع یا سجدے میں ہو تو تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھنے اور ثناء پڑھنے کا حکم(1407-No)

سوال: السلام علیکم، کوئی شخص امام کے ساتھ ایسے وقت میں شامل ہو جب وہ قیام کے علاوہ کسی حالت میں ہو تو مقتدی تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھے گا یا سیدھا اس حالت میں چلا جائے گا؟

جواب: واضح رہے کہ تکبیر تحریمہ کا فرض صرف قیام یا قیام کے قریب کی حالت میں " اللہ اکبر " کہنے سے ادا ہو جاتا ہے، اس کے بعد ہاتھ باندھ کر ثناء پڑھنا مسنون ہے، لہذا اگر امام رکوع میں ہو اور مقتدی کو یہ اطمینان ہو کہ وہ تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ باندھ کر اور ثناء پڑھنے کے بعد بھی رکوع میں امام کے ساتھ شامل ہو جائے گا اور اسے رکعت مل جائے گی تو ایسی صورت میں اسے چاہیے کہ وہ تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ باندھ کر اور ثناء پڑھنے کے بعد رکوع میں شریک ہو، البتہ اگر رکعت فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھے اور ثناء پڑھے بغیر رکوع کی تکبیر کہہ کر امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہو جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الہندیۃ: (91/1)
" وان أدرک الامام فی الرکوع أو السجود ، یتحری ان کان أکبر رأیہ أنہ لو أتی بہ أدرکہ فی شی من الرکوع أو السجود یأتی بہ قائماً والایتابع الامام ولا یأتی بہ واذا لم یدرک الامام فی الرکوع او السجود لایاتی بھما وان ادرک الامام فی القعدۃ لایأتی بالثناء بل یکبر للافتتاح ثم للانحطاط ثم یقعد ".

الدر المختار: (480/1)
"ویشترط کونہ ( قائماً ) فلووجد الامام راکعا فکبر منحنیاً ان الی القیام أقرب صح".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1969 Apr 29, 2019
takbeer e tehrima kay baad haath bandhnay aur sana parnhay ka hukum jabkay jubkeh imam rukoo ya sajday mai ho, Ruling on folding hands and reciting Sanaa after Takbeer Tahrimah while the Imam is in Ruku or Sajdah

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.