سوال:
السلام علیکم ، کوئی سورت سجدہ یاد کر رہا ہے، جس میں سجدہ کرنا ہو ، کیا وہ جتنی بار پڑھےگا یاد کرنے كے لیے، اسکا سجدہ بھی کرنا ہو گا؟
جواب:
ایک ہی آیت کو ایک ہی مجلس میں مکرر پڑھنے یا مکرر سننے سے ہر پڑھنے یا سننے والے پر ایک ہی سجدہ واجب ہوتا ہے، لہذا صورت مسئولہ میں سورة سجدہ یاد کرتے وقت آیت سجدہ ایک ہی مجلس میں کئی بار پڑھنے سے صرف ایک ہی سجدہ تلاوت واجب ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (114/2، ط: سعید)
ولو كررها في مجلسين تكررت وفي مجلس) واحد (لا) تتكرر بل كفته واحدة وفعلها بعد الأولى أولى۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی