عنوان: اسمگلنگ کا حکم(1424-No)

سوال: حضرت ! پاکستان میں ایران سے بہت ساری چیزیں کسٹم ڈیوٹی دیے بغیر آتی ہیں، کیا انکی تجارت کرنا جائز ہے؟ کیا اِس طرح کسٹم ڈیوٹی دیے بغیر کوئی چیز ایران سے امپورٹ کرنا اور پاکستان میں فروخت کرنا صحیح ہے؟
دوسری صورت یہ بھی ہے کہ کوئی شخص ایران سے لا کر مالک بن کر کراچی میں اس کو فروخت کرے، تو کیا اِس صورت میں اِس سے لے کر کسی اور کو فروخت کی جا سکتی ہے؟ وضاحت فرمادیں۔
جزاک اللہ خیر

جواب: اگر حکومتِ وقت نے مفاد عامہ کے پیش نظر " اسمگلنگ " پر پابندی عائد کر رکھی ہے، تو اس پابندی کا احترام کرنا اور اس کی خلاف ورزی سے بچنا ہر شہری پر لازم ہے، اس کے علاوہ اس قانون کی خلاف ورزی کے نتیجے میں انسان کو اپنی عزت اور مال کے تلف ہونے کا اندیشہ رہتا ہے، اس لیے اس سے گریز کرنا چاہیے۔
بہر کیف ! اگر اسمگل شدہ مال فی نفسہ جائز اور حلال ہو، تو اس کی خرید و فروخت جائز اور اس سے حاصل ہونے والا نفع بھی حلال ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 59)
یٰاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَ اُولِی الۡاَمۡرِ مِنۡکُمۡ ۚ۔۔۔۔الخ

سنن ابن ماجۃ: (1332/2، ط: دار احیاء الکتب العربیۃ)
عن حذيفة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا ينبغي للمؤمن أن يذل نفسه» ، قالوا: وكيف يذل نفسه؟ قال: «يتعرض من البلاء لما لا يطيقه»

شرح المجلۃ: (654/1، ط: مکتبۃ حبیبیة)
کل یتصرف فی ملکہ کیف شاء۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2303 May 07, 2019
Smuggling ka hukum, Ruling about smuggling

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.