عنوان: حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی روح کا کسی انسان کے اندر آنے کے اعتقاد کے بارے میں حکم (14509-No)

سوال: حضرت! کیا خواجہ معین الدین چشتی کی روح کسی انسان کے اندر آ سکتی ہے؟

جواب: یہ اعتقاد رکھنا کہ نیک روح کسی نیک جسم میں حلول کر جاتی ہے، یہ عقیدہ ہندو مذہب کے ماننے والوں کا ہے، جسے "آواگون" (عقیدہ تناسخ) کہا جاتا ہے، جو عقیدہ آخرت کے انکار پر مبنی اور قرآن کریم کى واضح آیات کے بالکل خلاف ہے۔
لہذا خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی روح کا کسی انسان میں حلول کرنے کا اعتقاد سراسر باطل عقیدہ ہے۔
نیز واضح رہے کہ مرنے کے بعد روحوں کا دنیا میں آنا قرآن مجید کی کسی آیت سے ثابت نہیں ہے اور نہ ہی کسی صحیح حدیث میں اس کا ذکر ہے، مرنے کے بعد نیک روحیں مقامِ "علیین" میں اور بد روحیں مقامِ "سجین" میں پہنچا دی جاتی ہیں اور وہ وہیں اپنے اپنے مستقر میں ہی رہتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

روح البیان: (115/8، ط: دار الفکر)
"عن سعید بن جبیر: ان ارواح الاحیاء وارواح الاموات تلتقی فی المنام فیتعارف منھا ماشاء اﷲ ان یتعارف فیمسک التی قضی علیھا الموت ویرسل الاخری الی اجسادھا الی انقضاء مدۃ حیاتھا"

التفسیر المظهری: (225/10، ط: حافظ کتب خانه)
"کلا إن کتٰب الفجار لفی سجین۔۔۔ کلا إن کتٰب الأبرار لفی علیین۔ المطففین: قلنا وجہ التوفیق: أن مقر أرواح المومنین فی علیین أو فی السماء السابعة ونحو ذلک کما مر ومقر أرواح الکفار فی سجین".

البحر الرائق: (209/5، ط: بیروت)
"وفي البزازیة: قال علماؤنا: من قال أرواح المشایخ حاضرۃ تعلم یکفر".

شرح العقیدۃ الطحاویة: (ص: 454)
"وقالت فرقۃ: مستقرھا بعد الموت أبدان۔۔۔۔ فتصیر کل روح الی بدن حیوان یشاکل تلک الروح، وھذا قول التناسخیۃ منکری المعاد، وھو قول خارج عن اھل الاسلام کلھم".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 398 Jan 03, 2024
hazrat khwaja moinuddin chishti ajmeri rahmatullah ki rooh ka kisi insan ke andar aane ke aqaid ke baray mein hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.