عنوان: شادی کے موقع پر گیٹ کھلوائی کی رسم پر پیسے نہ دینے کی وجہ سے رشتہ داروں کی طرف سے قطع تعلقی کی وجہ سے گناہ گار ہونا(14516-No)

سوال: السلام علیکم! چھوٹے بھائی کی بارات میں خالہ کے بیٹوں نے گیٹ کھلوائی کا پانچ ہزار ڈیمانڈ کیے، جو ہم نے نہیں دیے اور وہ اس بات پر خفا ہو گئے۔ اس وقت انہیں لفظی کلامی راضی بھی کیا وہ ولیمہ میں بھی آئے لیکن بعد میں قطع تعلقی اختیار کرلی۔ ہمارے والد صاحب فوت ہوئے تو خالہ غیروں کی طرح آئیں اور چند گھنٹوں کے بعد واپس چلی گئیں۔ اب ہمیں اس سچویشن میں کیا کرنا چاہیے؟ کیا ان سے قطع تعلق کی وجہ سے ہم گنہگار تو نہیں ہو رہے؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اولاً آپ لوگ اپنی خالہ اور ان کے بچوں کو راضی کرکے ان کو سمجھائیں کہ ایک خلافِ شرع رسم کی وجہ سے قطع تعلقی اختیار کرنے کی شرعاً اجازت نہیں ہے، سمجھانے اور راضی کرنے کے باوجود اگر پھر بھی وہ آپ لوگوں سے قطع تعلقی رکھتے ہیں تو ان کی طرف سے قطع تعلقی کا گناہ آپ لوگوں پر نہیں ہوگا، لیکن ان کی ناراضگی سے قطع نظر کرتے ہوئے آپ لوگ صلہ رحمی کے ناطے ان سے اپنے تعلق کو برقرار رکھیں، کیونکہ صلہ رحمی اسی کو کہا جاتا ہے کہ کوئی آپ کے ساتھ تعلق توڑے تو آپ اس کے ساتھ تعلق جوڑے رکھیں، چنانچہ صحیح بخاری میں حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "بدلہ دینے والا صلہ رحمی کرنے والا نہیں ہے، بلکہ صلہ رحمی کرنے والا وہ شخص ہے کہ جب اس سے رشتہ داری قطع کی جائے تو وہ اس کو جوڑ دے"۔ (صحیح بخاری، حدیث نمبر: 5991)
لہذا خالصتاً اللہ کی رضا کے لیے آپ لوگ اپنی خالہ اور ان کے بچوں کے ساتھ تعلق کو قائم رکھیں، یقیناً اس پر اللہ کے ہاں بڑے اجر سے نوازا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 5991، 6/8، ط: دار طوق النجاة)

عن عبد الله بن عمرو قال سفيان لم يرفعه الأعمش إلى النبي صلى الله عليه وسلم ورفعه حسن وفطر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «ليس الواصل بالمكافئ، ولكن الواصل الذي إذا قطعت رحمه وصلها.»

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 128 Jan 03, 2024
shadi ke moqa par gate khulwai ki rasam par paise na dene ki waja se rishta daro ki taraf se qata taluqi ki waja se gunah gar hona

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.