عنوان: بیوی کا اپنی زکوۃ کی رقم شوہر کو دینا(14544-No)

سوال: پچھلے سال میرے شوہر کی نوکری نہیں تھی، میں نے ہم دونوں کے جمع کیے ہوئے زکوۃ کے پیسے انہیں دے دیے، شوہر نے وہ رقم گھریلو اخراجات اور بچوں پر خرچ کردی، کیونکہ گھر چلانے کے پیسے نہیں تھے، کیا میری پچھلے سال کی زکوۃ ادا ہوگئی ہے؟

جواب: واضح رہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کو اپنی زکوۃ نہیں دے سکتے۔ پوچھی گئی صورت میں چونکہ بیوی کی زکوۃ کی رقم شوہر نے استعمال کرلی ہے، اس لیے زکوۃ ادا نہیں ہوئی ہے، لہذا بیوی کو چاہیے کہ دوبارہ اپنی زکوۃ نکال کر کسی مستحق کو دیدے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاویٰ الھندیة: (189/1، ط: رشیدیة)

ولا یدفع إلی أصله وإن علا وفرعه وإن سفل، کذا في الکافي، ولا یدفع إلی امرأته للاشتراك في المنافع ولا تدفع المرأۃ إلی زوجها عند أبي حنیفة رحمه اللّٰہ تعالیٰ۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 510 Jan 10, 2024
biwi ka apni zakat ki raqam shohar ko dena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.