سوال:
میں نے الماری کے درمیان والے خانہ میں قرآن شریف رکھا ہے، کیونکہ الماری کا اوپر والا خانہ بڑا ہے، اس لیے اس میں کپڑے رکھے ہیں اور نیچے والے خانے میں قرآن پاک رکھ دیا ہے، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں ادب کا تقاضہ یہ ہے کہ قرآن مجید کو الماری کے اوپر کے خانے میں یا کہیں اور اونچی جگہ پر رکھ دیا جائے، تاہم اگر قرآن مجید کو رکھنے کے لیے کوئی اور جگہ نہیں ہے، اور الماری کے اوپر کے خانے میں رکھنے کی وجہ سے کپڑوں کو رکھنے کے لیے کوئی اور متبادل صورت نہیں بن سکتی تو ایسی صورت میں درمیان والے خانے میں قرآن مجید رکھنے کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوى الهندية: (324/5، ط: دار الفكر)
حانوت أو تابوت فيه كتب فالأدب أن لا يضع الثياب فوقه.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی