عنوان: مدینہ منورہ میں کافروں کے داخل ہونے کا حکم(14546-No)

سوال: کیا حرم مدینہ منورہ میں غیر مسلموں کو داخلہ کی اجازت ہے؟ ہم نے سنا ہے کہ نویں ہجری میں کافروں کا داخلہ اور حرم مکہ میں رہنا ناجائز قرار دے دیا گیا تھا، کیا یہ حکم مدینہ منورہ کے بارے میں بھی ہے؟

جواب: رسول اللہ ﷺ نے اپنی وفات سے چند پہلے جو نصیحتیں فرمائی تھیں ان میں ایک نصیحت یہ بھی تھی کہ"مشرکین کو جزیرہ عرب سے نکال دو اور باہر سے آنے والے وفود کی ایسے ہی مہمان نوازی کرو جیسے میں کرتا رہا ہوں" (صحیح بخاری: حدیث نمبر: 3053)
اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں مستقل طور پر جزیرہ عرب میں آباد نہ ہونے دو، اور جو پہلے سے آباد ہیں انہیں جزیرہ عرب سے باہر کسی مقام پر آباد کرو، تاہم جزیرہ عرب اور مدینہ منورہ میں عارضی طور پر کسی کافر کا داخلہ ممنوع نہیں ہے، بلکہ وہ آداب ملحوظ رکھتے ہوئے مدینہ منورہ میں داخل ہوسکتا ہے، خود حضورﷺ کے زمانے میں بھی آخر تک کافر مدینہ منورہ آتے تھے، اور انہیں عارضی داخلے سے روکا نہ جاتا تھا۔
تاہم اگر مصلحتاً یا کسی فتنہ کے اندیشے کے پیشِ نظر حکومت مناسب سمجھتی ہو تو سیاستاً مدینہ منورہ میں کافروں کے داخلے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (التوبة، الآية: 28)
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا ...

صحيح البخاري: (رقم الحديث: 3053، ط: دار طوق النجاة)
عن ابن عباس رضي الله عنهما: أنه قال: يوم الخميس وما يوم الخميس؟ ثم بكى حتى خضب دمعه الحصباء، فقال: اشتد برسول الله صلى الله عليه وسلم وجعه يوم الخميس، فقال: «ائتوني بكتاب أكتب لكم كتابا لن تضلوا بعده أبدا»، فتنازعوا، ولا ينبغي عند نبي تنازع، فقالوا: هجر رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «دعوني، فالذي أنا فيه خير مما تدعوني إليه»، وأوصى عند موته بثلاث: «أخرجوا المشركين من جزيرة العرب، وأجيزوا الوفد بنحو ما كنت أجيزهم»، ونسيت الثالثة، وقال يعقوب بن محمد، سألت المغيرة بن عبد الرحمن، عن جزيرة العرب: فقال مكة، والمدينة، واليمامة، واليمن، وقال يعقوب والعرج أول تهامة "

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 535 Jan 10, 2024
madina munawara mein kafiron ke dakhil hone ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.