عنوان: "قیامت کے دن دعوت و تبلیغ کے کام کرنے والوں کى کرسیاں انبیاء کرامؑ کے ساتھ ہوں گی" اس حدیث کى تحقیق "(14588-No)

سوال: مفتی صاحب! کیا یہ حدیث درست ہے؟ "قیامت کے دن دعوت وتبلیغ کا کام کرنے والوں کی کرسیاں انبیاء کرام علیہم السلام کے ساتھ ہوں گی، فرق صرف یہ ہوگا کہ اُن کی کرسیوں پر مہرِ نبوت نہیں ہوگی"۔

جواب: سوال میں مذکور حدیث: "قیامت کے دن دعوت و تبلیغ کے کام کرنے والوں کى کرسیاں انبیاء کرام کے ساتھ ہوں گی" یہ حدیث دعوت وتبلیغ کے مبارک کام کى عظمت کے سلسلے میں بیان کى جاتى ہے، ہمیں تلاش کے باوجود نہیں مل سکى ہے، لہذا اسے حدیث کے عنوان سے بیان نہ کیا جائے۔
البتہ اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والوں کے انعام میں قرآن کریم میں یہ بات واضح طور پر مذکور ہے: "اور جو لوگ اللہ اور رسول کی اطاعت کریں گے تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے، یعنی انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین۔ اور وہ کتنے اچھے ساتھی ہیں"۔ (سورۃ النساء: آیت نمبر: 69)
لہذا اللہ تعالى اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کى اطاعت کرنے والوں کا حشر انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین کا یہ مقام و مرتبہ ان شاءاللہ ضرور ملے گا، خواہ وہ دین کی دعوت دینے والے ہوں، یا دین کسی دوسرے شعبے میں کام کرنے والا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (سورة النساء:آيت:69)
"وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 277 Jan 19, 2024
qayamat ke din dawat e tableegh ke kaam karne walo ki kursian anbia e karam ke sath ho gi" is hadis ki tehqiq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.