سوال:
مفتی صاحب! کسی کا غائبانہ تذکرہ ہو رہا ہو اور وہ اچانک آجائے تو کہتے ہیں کہ تیری لمبی عمر ہے، تیرا ہی تذکرہ چل رہا تھا، اس بات کی کیا حقیقت ہے؟
جواب: اگر مجلس میں کسی شخص کا ذکر چل رہا ہو، اور اس دوران اچانک وہ مذکورہ شخص آجائے تو اس سے یہ سمجھنا کہ اس شخص کی عمر لمبی ہوگی، یہ لوگوں کی بنائی ہوئی بات ہے، شریعت مطہرہ اور احادیث مبارکہ میں اس کی کوئی اصل موجود نہیں ہے۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی