عنوان: قیامت کے دن شیطان کی سزا اور عذاب(14619-No)

سوال: مفتی صاحب! ہمیں یہ تو پتہ ہے کہ قیامت کے دن موت کو دنبہ کی شکل میں لاکر ہمیشہ کے لیے ختم کردیا جائے گا، لیکن شیطان کو کیا سزا ملے گی؟ اس کی کوئی حدیث یا قرآنی آیت ہے تو رہنمائی کریں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا

جواب: اللہ تعالیٰ نے خود قرآن کریم میں بعض مقامات پر صراحتاً اور بعض مقامات پر اشارۃً شیطان کی سزا کا ذکر فرمایا ہے، جیسا کہ سورہ اعراف کی آیت نمبر 18 میں ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے شیطان کو راندہ درگاہ کیا تو اس وقت اس سے فرمایا:"اخْرُجْ مِنْها مَذْؤُماً مَدْحُوراً لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ أَجْمَعِين" (الاعراف، الایة:18)
ترجمہ: "نکل جا یہاں سے، ذلیل اور مردار ہوکر، ان میں سے جو تیرے پیچھے چلے گا، (وہ بھی تیرا ساتھی ہوگا) اور میں تم سب سے جہنم کو بھردوں گا۔
یہ اور اس طرح کی دیگر آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ شیطان بھی جہنم میں جائے گا اور اسے سخت ترین سزا ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

قال الله تعالى:(هود: 119)
{وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ.

وقال سبحانه وتعالى:(مريم: 68)
{فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَالشَّيَاطِينَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِيًّا

وقال جل شأنه:(السجدة: 13)
{وَلَوْ شِئْنَا لَآتَيْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدَاهَا وَلَكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّي لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ .

وقال عز سلطانه: (سورة ص: 84، 85)
{قَالَ فَالْحَقُّ وَالْحَقَّ أَقُولُ (84) لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ (85)}

صحيح البخاري (رقم الحدیث: 4730، ط: دار طوق النجاة)
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُؤْتَى بِالْمَوْتِ كَهَيْئَةِ كَبْشٍ أَمْلَحَ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: يَا أَهْلَ الجَنَّةِ، فَيَشْرَئِبُّونَ وَيَنْظُرُونَ، فَيَقُولُ: هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ، هَذَا المَوْتُ، وَكُلُّهُمْ قَدْ رَآهُ، ثُمَّ يُنَادِي: يَا أَهْلَ النَّارِ، فَيَشْرَئِبُّونَ وَيَنْظُرُونَ، فَيَقُولُ: وهَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ، هَذَا المَوْتُ، وَكُلُّهُمْ قَدْ رَآهُ، فَيُذْبَحُ ثُمَّ يَقُولُ: يَا أَهْلَ الجَنَّةِ خُلُودٌ فَلاَ مَوْتَ، وَيَا أَهْلَ النَّارِ خُلُودٌ فَلاَ مَوْتَ، ثُمَّ قَرَأَ: {وَأَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الحَسْرَةِ إِذْ قُضِيَ الأَمْرُ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ} [مريم: 39] ، وَهَؤُلاَءِ فِي غَفْلَةٍ أَهْلُ الدُّنْيَا {وَهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ} [مريم: 39]".

والله تعالىٰ أعلم بالصواب
دارالافتاء الإخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 260 Jan 30, 2024
qayamat ke din shaitan ki saza or azab

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.