عنوان: کوشش کے باوجود وفات کے وقت ماں کی خدمت نہ کرسکنا(14654-No)

سوال: میری والدہ سے میں بہت زیادہ پیار کرتا ہوں اور والدہ بھی مجھے ہی زیادہ پیار کرتی تھیں۔ میں سکھر میں رہتا ہوں اور والدہ رحیم یار خان میں رہتی تھیں۔ میں اکثر رحیم یار خان 15 یا 20 دن بعد جاتا رہتا تھا اور اگست کے بعد سے والدہ کی وفات تک صرف تین مرتبہ گیا۔ اس دوران والدہ بہت بیمار رہی تھیں اور وہ تیرا نومبر کو اللہ کے پاس چلی گئیں۔ مجھے بہت پچھتاوا رہتا ہے اور بہت دل غم سے نڈھال رہتا ہے کہ میں صرف نوکری کی مصروفیات کی وجہ سے بچوں کی وجہ سے سستی کی وجہ سے آخری دنوں میں متواتر نہ جا سکا، نہ ہی لمبی چھٹی لے سکا۔ وفات سے چار دن پہلے والدہ کے پاس ہسپتال گیا تھا اور دو دن ان کے ساتھ رہا تھا۔ تیسرے دن بغیر ملے واپس سکھر آگیا تھا جس کی وجہ سواری کا مسئلہ اور بچوں کا اکیلا ہونا تھا اور اگلے دن ہی والدہ وفات پا گئیں تھیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اماں کا ہمیشہ خیال رکھا ہے، مگر آخری وقت میں ایسے ہوا تو کیا مجھے سکون مل جائے گا؟

جواب: واضح رہے کہ جس طرح ماں باپ کے حقوق ادا کرنا ضروری ہے، اسی طرح اپنے بیوی بچوں کے حقوق ادا کرنا بھی ضروری ہے، لہذا اگر واقعتاً آپ زندگی میں اپنی ماں کے حقوق ادا کرنے اور خدمت کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور ماں بھی آپ سے راضی اور خوش تھی تو آخری وقت میں باوجود کوشش کے ماں کی خدمت میں حاضر نہ ہوسکنے سے آپ گناہ گار اور حق تلفی کے مرتکب نہیں ہوں گے، بلکہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید ہے کہ وہ اس احساس اور کوشش پر آپ کو اجر عطا فرمائیں گے، البتہ والدین اور خصوصاً ماں کا اولاد پر اللہ تعالیٰ نے جو حق رکھا ہے، وہ تمام حقوق سے بڑھ کر ایک انتہائی عظیم حق ہے، جس کی ادائیگی کرنا اور ان کے احسانات کا بدلہ دینا قدرے مشکل ہے، لہذا آپ کو چاہیے کہ اپنی ماں کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام کرتے رہیں، امید ہے اس عمل کی برکت سے ان شاءاللہ آخرت میں باز پرس نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرة، الایة: 286)

لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ... الخ

والله تعالىٰ أعلم بالصواب
دارالافتاء الإخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 130 Feb 06, 2024
koshish ke bawajood wafat ke waqt maa ki khidmat na kar sakna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.