عنوان: نمازی کے سامنے بیٹھے ہوئے شخص کے سامنے سے گزرنا (14675-No)

سوال: ہم نے سنا ہے کہ اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہو اور دوسرا اس کے آگے کھڑا ہو جائے تو تیسرا اس کے سامنے سے گزر سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں سوال یہ ہے کہ اگر یہ دوسرا شخص کھڑا نہ ہو بلکہ بیٹھا ہوا ہو تو بھی تیسرا شخص گزر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ سترہ کا مقصد نمازی اور گزرنے والے کے درمیان کسی آڑ وغیرہ کا حائل ہونا ہے، لہذا اگر نماز پڑھنے والے کے سامنے بیٹھے ہوئے شخص کی اونچائی سترہ (تقریباً ڈیڑھ فٹ لمبائی اور کم از کم ایک انگلی کے برابرموٹی چیز) کی مقدار کے برابر ہو تو ایسی صورت میں نمازی کے آگے بیٹھے ہوئے شخص کے سامنے سے گزرنا جائز ہوگا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 400 Feb 12, 2024
namazi ke samne baithe hue shakhs ke samne se guzarna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.