عنوان: جلسہ میں نماز یا جماعت کے ساتھ نماز چھوڑنے کا حکم(14676-No)

سوال: اکثر مشاہدہ ہوا ہے کہ جلسوں کے دوران نمازوں کے اوقات آجاتے ہیں تو اس میں نہ کوئی وقفہ کیا جاتا ہے اور نہ کوئی اہتمام کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے یقیناً اکثر لوگوں کی نماز یا کم از کم باجماعت نماز ضرور رہ جاتی ہے، جس میں مُقرّرین بھی شامل ہوتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر ایسا ہو تو اس کا وبال کس پر ہوگا یعنی جس کے لیے پروگرام بنایا گیا ہے یا جو اس میں شامل ہوئے ہیں یا قرآن و حدیث میں اس کی کوئی گنجائش ہے؟

جواب: واضح رہے کہ مردوں کے لیے جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا سنت موکدہ قریب بواجب ہے، لہذا بغیر عذر کے اس کا چھوڑنا جائز نہیں ہے، جبکہ جلسہ کوئی ایسا شرعی عذر نہیں ہے، جس کی وجہ سے نماز چھوڑنے یا باجماعت نماز ترک کرنے کی کوئی گنجائش ہو، لہذا جلسہ منعقد کرنے والوں پر لازم ہے کہ جلسہ کو ایسے وقت پر ختم کریں، جس میں لوگ آسانی کے ساتھ بروقت جماعت کے ساتھ نماز پڑھ سکیں، یا کم از کم جلسہ کے درمیان باجماعت نماز پڑھنے کی کوئی ترتیب بنائیں، ورنہ نماز یا باجماعت نماز چھوڑنے والے (چاہیں وہ مقررین ہوں یا پروگرام میں شامل ہونے والے ہوں) سب گناہ گار ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (المدثر، الآية: 42، 43، 44)
مَا سَلَکَکُمۡ فِیۡ سَقَرَo قَالُوۡا لَمۡ نَکُ مِنَ الۡمُصَلِّیۡنَo وَ لَمۡ نَکُ نُطۡعِمُ الۡمِسۡکِیۡنَo

سنن إبن ماجة: (507/1، ط: دار الرسالة العالمية)
ابن عباس، وابن عمر، أنهما سمعا النبي - صلى الله عليه وسلم - يقول على أعواده: "لينتهين أقوام عن ودعهم الجماعات، أو ليختمن الله على قلوبهم، ثم ليكونن من الغافلين".

الفتاوى الهندية: (83/1، ط: دار الفكر)
وتسقط الجماعة بالأعذار حتى لا تجب على المريض والمقعد والزمن ومقطوع اليد والرجل من خلاف ومقطوع الرجل والمفلوج الذي لا يستطيع المشي والشيخ الكبير العاجز والأعمى عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - والصحيح أنها تسقط بالمطر والطين والبرد الشديد والظلمة الشديدة. كذا في التبيين وتسقط بالريح في الليلة المظلمة وأما بالنهار فليست الريح عذرا وكذا إذا كان يدافع الأخبثين أو أحدهما أو كان إذا خرج يخاف أن يحبسه غريمه في الدين أو يريد سفرا وأقيمت الصلاة فيخشى أن تفوته القافلة أو كان قيما لمريض أو يخاف ضياع ماله وكذا إذا حضر العشاء وأقيمت صلاته ونفسه تتوق إليه، وكذا إذا حضر الطعام في غير وقت العشاء ونفسه تتوق إليه. كذا في السراج الوهاج.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 398 Feb 12, 2024
jalsay me namaz ya jamat ke sath namaz chorne ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.