عنوان: ہال کی بکنگ پر ایڈوانس میں دی جانے والی رقم پر زکوٰۃ کا حکم(1489-No)

سوال: تقریب کے لیے شادی ہال کی بکنگ کے لیے پندرہ فیصد ایڈوانس رقم دی ہوئی ہے، کیا اس پر زکوۃ واجب ہوگی؟

جواب: صورت مسئولہ میں ہال بکنگ کے وقت ایڈوانس میں دی جانے والی ١۵ فیصد رقم ، چونکہ ہال والوں کی ملکیت بن چکی ہے ، لہذا ایڈوانس دینے والے کے ذمہ اس رقم کی زکوٰۃ نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فقہ البیوع: (606/1، ط: معارف القرآن)

"الثمن المدفوع مقدّمًا عند إبرام العقد مملوک للصانع یجوز لہ الانتفاع والاسترباح وتجب علیہ الزکاة فیہ․․․․ تخریجًا للثمن المقدم فی الاستصناع علی الأجرة المقدمة أو ما اشترط تعجیلہ ".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 653 May 12, 2019
hall ki booking par advance mai di janay wali raqam par zakat ka hukum, Ruling on Zakat on advance payment on booking of hall

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.