عنوان: ایک مرتبہ فریضہ حج ادا کرنے والے کا شوال میں عمرہ کرنے پر دوبارہ حج فرض ہونا(1493-No)

سوال: حضرت ! اس مسئلہ میں رہنمائی فرمائیں کہ میں نے حج کر لیا ہے، اب اگر میں شوال اور اس کے بعد مہینہ میں عمرہ کرتا ہوں تو کیا ایک اور حج کرنا لازم ہوگا؟

جواب: جو شخص اپنا حج فرض پہلے کرچکا ہے، اس پر شوال میں عمرہ کرنے سے دوباره حج فرض نہیں ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (119/2، ط: دار الکتب العلمیة)
وأما كيفية فرضه فمنها: أنه فرض عين لا فرض كفاية فيجب على كل من استجمع شرائط الوجوب عينا۔۔۔ومنها: أنه لا يجب في العمر إلا مرة واحدة بخلاف الصلاة، والصوم، والزكاة

المبسوط للسرخسی: (2/4، ط: دار المعرفۃ)
وسبب وجوب الحج ما أشار الله تعالى إليه في قوله {حج البيت} [آل عمران: ٩٧] فالواجبات تضاف إلى أسبابها، ولهذا لا يجب في العمر إلا مرة واحدة لأن سببه، وهو البيت غير متكرر

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1161 May 12, 2019
shawwal mai umra karne wale par hajj farz hona, is Hajj obligatory on those who performs Umrah in Shawwal?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.