سوال:
سافٹ ویئر مینٹینینس کی مد میں سال کے شروع میں ایڈوانس پیسے مل جاتے ہیں جو کے ایڈوانس ہوتے ہیں۔ اگر کنٹریکٹ بیچ میں ختم ہو جائے, تو ہم پیسے واپس کرنے کے مجاز ہیں۔ کیا اس ایڈوانس رقم پر زکؤة ہے؟
جواب:
سافٹ ویئر مینٹینینس کی ایڈوانس ملنے والی اجرت آپ کی ملکیت میں آچکی ہے، لہذا اگر یہ نصاب کو پہنچتی ہے تو اس کی زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فقہ البیوع: (606/1، ط: معارف القرآن)
"الثمن المدفوع مقدّمًا عند إبرام العقد مملوک للصانع یجوز لہ الانتفاع والاسترباح وتجب علیہ الزکاة فیہ․․․․ تخریجًا للثمن المقدم فی الاستصناع علی الأجرة المقدمة أو ما اشترط تعجیلہ ".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی