عنوان: دو وطن اصلی ہونا(155-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، مجھے ایک مسئلے کے بارے میں معلوم کرنا ہے، میرا آبائی گھر بنوں میں ہے، جہاں میں سال میں ایک یا دو مرتبہ جاتا ہوں، گاؤں میں ہمارا ایک گھر ہے، جس کا نچلا پورشن ہم نے کرائے پر دیا ہوا ہے، جبکہ اوپر کا پورشن جب ہم بنوں جاتے ہیں تو اس کو استعمال کرتے ہیں اور وہاں پر جتنے دن رھنا ہو اسی گھر میں رہتے ہیں، یہ گھر میرے والد صاحب کے نام پر ہے، مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ جب ہم اپنے گاؤں جائیں تو وہاں پر ہم نے نماز پوری پڑھنی ہے یا سفری؟ اور والد صاحب کا کیا ہوگا؟ کیا وہ بھی پوری پڑھیں گے یا سفری؟ گھر ہمارے والد صاحب کے نام پر ہے۔
شکریہ

جواب: فقہاء نے وطن اصلی کی تعریف یہ کی ہے کہ انسان کی جائے ولادت یا جہاں اس نے شادی کرکے رہنے کی نیت کرلی یا کسی جگہ مستقل رہنے کی نیت کرلی تو یہ جگہ وطن اصلی بن جاتی ہے، اس تعریف کی رو سے اگر کسی شخص کی دو یا دوسے زیادہ جگہوں پر عمر گزارنے کی نیت ہو کہ کبھی ایک جگہ کبھی دوسری جگہ اور ان سے مستقل کوچ کرنے کی کوئی نیت نہیں ہے تو یہ ساری جگہیں اس کے لیئے وطن اصلی ہی کے حکم میں ہونگی، لهذا اگر آپ لوگوں نے بنوں کو وطن برقرار رکھا ہے، یعنی کراچی میں آنے کے بعد بھی آپ کی یہ نیت ہے کہ بنوں بهی ہمارا وطن ہے تو بنوں میں آپ مکمل نماز پڑھیں گے، اگرچہ آپ وہاں پندرہ دن سے کم کے لیے ہی کیوں نہ گئے  ہوں، کیوں کہ بنوں بھی آپ کا  وطنِ اصلی  ہے۔
لیکن اگر آپ نے یہ نیت کی ہے کہ اب بنوں ہمارا وطن اصلی نہیں رہا اور آپ پندرہ دن سے کم کے لیے بنوں جائیں گے تو آپ وہاں مسافر ہوں گے اور قصر نمازپڑھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (131/2، ط: دار الفكر)
(الوطن الأصلي) هو موطن ولادته أو تأهله أو توطنه (يبطل بمثله) إذا لم يبق له بالأول أهل، فلو بقي لم يبطل بل يتم فيهما (لا غير و) يبطل (وطن الإقامة بمثله و) بالوطن (الأصلي و) بإنشاء (السفر) والأصل أن الشيء يبطل بمثله، وبما فوقه لا بما دونه

الھدایۃ: (80/1، ط: دار احیاء التراث العربی)
ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر وإن نوى أقل من ذلك قصر " لأنه لا بد من اعتبار مدة

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2689 Dec 26, 2018
Watan e asli ki tareef or / aur kisi aik shaks ke / key do watan e asli hona, Definition of original homeland. And one person being two original homeland

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.