عنوان: صندوقی قبر میں مردے اور تختوں کے درمیان فاصلے کی مقدار (15689-No)

سوال: مفتی صاحب! صندوقی قبر میں مردے اور تختوں کے درمیان کس قدر خالی جگہ رکھنی چاہیے؟

جواب: قبر میں مردے کو لٹانے کے بعد اسکے اوپر فاصلہ سے اینٹوں یا لکڑیوں سے جو دیوار بنائی جاتی ہے، اس کا فاصلہ کتنا ہو؟ شرعی طور پر اس کی کوئی خاص مقدار متعین نہیں ہے، شرعاً صرف اتنا حکم ہے کہ وہ دیوارمیت سے جدا رہے، البتہ اگر دیوار کو میت سے تقریباً دو بالشت اونچا کرکے بنایا جائے گا تو وہ دیوار میت کے جسم سے نہیں لگے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

غنیة المستملي: (ص: 513، ط: مکتبه نعمانیه)
والشق ان یحفر حفیرة کالنهر ویبنی جانباها باللبن او غیره ویوضع المیت بینهما ویسقف علیه باللبن او الخشب ولا یمس السقف المیت

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: (ص: 607)
قوله: "يوضع فيها الميت" بعد أن يبنى حافتاه باللبن أو غيره ثم يوضع الميت بينهما ويسقف عليه باللبن أو الخشب ولا يمس السقف الميت

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 289 Feb 14, 2024
sandoqi qabar me murda or takhty ke darmiyan fasle ki miqdar

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.