سوال:
اگر کوئی غربت اور مہنگائی کی وجہ سے خودکشی کرے تو کیا اس کی ذمہ داری حکمرانوں پر ڈالنا، ان کو لعنت کرنا اور جہنم کی بد دعا دینا ٹھیک ہے؟
جواب: واضح رہے کہ خودکشی کرنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے، خواہ اس کا سبب کچھ بھی ہو اور اس کا گناہ خودکشی کرنے والے کو ہوگا، البتہ اگر واقعتاً حکمرانوں کی لاپرواہی، غفلت اور ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اس قدر ہوچکی ہو کہ غربت کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہو تو آخرت میں اللہ کی عدالت میں ایسے ظالم حکمرانوں کی بھی سخت باز پرس ہوگی، نیز ظالم حکمرانوں کا نام لیے بغیر ان پر لعنت کرنے کی بھی گنجائش ہے، مثلاً: یوں کہے کہ ظالم حکمرانوں پر اللہ کی لعنت ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح مسلم: (رقم الحدیث: 300)
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابو سعيد الاشج ، قالا: حدثنا وكيع ، عن الاعمش عن ابي صالح ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من قتل نفسه بحديدة، فحديدته في يده يتوجا بها في بطنه، في نار جهنم خالدا مخلدا فيها ابدا، ومن شرب سما، فقتل نفسه فهو يتحساه، في نار جهنم خالدا مخلدا فيها ابدا، ومن تردى من جبل، فقتل نفسه، فهو يتردى في نار جهنم خالدا مخلدا فيها ابدا ".
رد المحتار: (416/3، ط: دار الفكر)
أقول: حقيقة اللعن المشهورة هي الطرد عن الرحمة، وهي لا تكون إلا لكافر، ولذا لم تجز على معين لم يعلم موته على الكفر بدليل وإن كان فاسقا متهورا كيزيد على المعتمد، بخلاف نحو إبليس وأبي جهل فيجوز وبخلاف غير المعين كالظالمين والكاذبين فيجوز أيضا لأن المراد جنس الظالمين وفيهم من يموت كافرا، فيكون اللعن لبيان أن هذا الوصف وصف الكافرين للتنفير عنه والتحذير منه لا لقصد اللعن على كل فرد من هذا الجنس لأن لعن الواحد المعين كهذا الظالم لا يجوز فكيف كل فرد من أفراد الظالمين،
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی