عنوان: اسکول والوں کا بک شاپس والوں کو سلیبس کی کتابیں دلوا کر کمیشن لینا (15813-No)

سوال: مفتی صاحب! اسکول والے بکس شاپ پر اپنا سیلیبس رکھتے ہیں اور اس سیلیبس کی کمیشن رکھتے ہیں جو بکس شاپ والے انہیں کمیشن دیتے ہیں ان ہی کے پاس اپنا سیلیبس رکھتے ہیں اس کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیتے کیا یہ پیسے لے کر شاپ پر اپنا سیلیبس رکھوانا اور سیلیبس کی مد میں پیسے لینا جائز ہے؟ برائے کرم راہنمائی فرمائیں۔
تنقیح:محترم آپ کا سوال واضح نہیں ہے، براہ کرم ان باتوں کی وضاحت فرمائیں کہ وہ سلیبس ابتداء میں کس کی ملکیت ہوتا ہے؟ اور بک شاپ والوں کو کس بنیاد پر دیا جاتا ہے اور ان سے کمیشن کس کام کے عوض لیا جاتا ہے؟ان باتوں کی وضاحت کے بعد آپ کے سوال کا جواب دیا جاسکتا ہے۔
جواب تنقیح:سیلیبس پبلیشرز کا ہوتا ہے پھر وہ پبلیشرز اسکول والوں کے پاس آتے ہیں سکول والے انکا سیلیبس سلیکٹ کرتے ہیں پھر وہ اسکول کے قریب ہی شوپ والے کے پاس جاتے ہیں اسے کہتے ہیں کہ ہم اپنے سکول کا سیلیبس آپکو دیں گے ہم آپ کتنا کمیشن دیں گے جو بک شاپ والے کمیشن دیتے ہیں وہ اپنا سیلیبس اس کے حوالے کر دیتے ہیں ۔ سکول والے سیلیبس خریدتے نہیں ہیں وہ شاپ والے کا آمنا سامنا پبلیشرز کا کروا دیتے ہیں وہ وہاں سے خریدتے ہیں اور سکول والوں کو کمیشن دیتے ہیں۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں سلیبس کی کتابیں پبلشر کی ملکیت ہوتی ہیں، جس سے بکس شاپ والے خرید لیتے ہیں، اسکول والے ان دونوں کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں، اور بکس شاپ والوں کو پبلشر سے کتابیں دلواتے ہیں، یہ چونکہ ایک جائز کام ہے، اس کے عوض شاپس والوں سے طے شدہ کمیشن لینا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ اس کے ناجائز ہونے کی کوئی اور وجہ نہ پائی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:

رد المحتار: (باب الإجارة الفاسدة، 47/6، ط: دار الفکر)
إجارة السمسار والمنادي والحمامي والصكاك وما لا یقدر فیه الوقت ولا العمل تجوز لما کان للناس بہ حاجة ویطیب الأجر الماخوذ لو قدر أجر المثل

و فيه ايضا (مطلب في أجرة الدلال، 63/6، ط: سعید)
"وفي الدلال والسمسار یجب أجرالمثل وما تواضعوا علیه أن في کل عشرة دنانیر کذا، فذاك حرام علیهم،
وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجوا أن لاباس به، وإن کان في الأصل فاسدا لکثرة التعامل وکثیر من هذا غیر جائز، فجوزوه لحاجة الناس إلیه کدخول الحمام

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 73 Apr 15, 2024
school walo ka book shop's walo ko syllabus ki kitabain dilwakar commition lena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.