سوال:
السلام علیکم، میرا یہ سوال ہے کہ حکومت میری تنخواہ میں GP Fund سرکاری پالیسی کے تحت جبرا کاٹتی ہے، جو بعد از ریٹائرمنٹ معہ interest دیا جاتا ہے۔ اسکے بارے میں بھی رہنمائی فرما دیں۔
جواب: جن اداروں میں جبراً جی پی فنڈ کی مد میں کٹوتی ہوتی ہے، ان میں اصل اور اضا فہ دونوں کا لینا جائز اور حلال ہے، اور یہ سود کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی