عنوان: مشترکہ کاروبار میں ایک پارٹنر کو بتائے بغیر خریداری کرنے والے ملازم کو تنخواہ کے علاوہ کمیشن/مارجن دینا (15837-No)

سوال: مفتی صاحب! اگر ایک کمپنی ہو اور اس کے دو پارٹنر ہوں اور اس میں کام کرنے والا ملازم اگر کمپنی کے لئے خریداری کرے اور اچھی قیمتیں بھی لا کر دے، لیکن کچھ اپنا نفع بھی رکھے اور اس نفع کے حوالے سے ایک پارٹنر کو آگاہی ہو اور دوسرے کو پتہ نہ ہو تو پہلے تو یہ بتا دیں کہ اس کے لیے اپنا نفع رکھنا کس حد تک جائز ہے؟اور کیا شرعی بنیادوں پر صرف تنخواہ ہی جائز ہے یا پھر اس کے ساتھ ساتھ خریداری پر نفع رکھنا بھی؟ اور کیا دوسرے پارٹنر کو بتائے بغیر ایسا کچھ کیا جائے، جبکہ دوسرے پارٹنر نے پہلے ہی پارٹنر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہو۔

جواب: 1) پوچھی گئی صورت میں اگر باہمی رضامندی سے سامان کی خریداری پر ملازم کو تنخواہ کے علاوہ الگ سے کمیشن دینا طے کیا گیا ہو تو ایسی صورت میں ملازم کا طے شدہ کمیشن رکھنا شرعاً درست ہوگا، البتہ طے کئے بغیر ملازم کا خفیہ طور پر اپنے لئے کمیشن/مارجن رکھنا جائز نہیں ہے‍۔
2) مذکورہ صورت میں چونکہ مشترکہ کاروبار ہے، اس لئے ایک پارٹنر کو بتائے بغیر ملازم کو خفیہ طور پر کمیشن دینا دھوکہ دہی اور خیانت پر مشتمل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرة، الایة: 188)
وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ ... الخ

تفسیر القرطبی: (338/2، ط: دار الکتب المصریة)
والمعنی: لایاکل بعضکم مال بعض بغیر حق فیدخل فی ھذا القمارُ و الخداع و الغصوب و جحد الحقوق و ما لا تطیب به نفس مالکه، أو حرمته الشریعة و عان طابت به نفس مالکه

الدر المختار: (10/6، ط: دار الفکر)
(و) اعلم أن (الأجر لا يلزم بالعقد فلا يجب تسليمه) به (بل بتعجيله أو شرطه في الإجارة) المنجزة۔۔الخ

رد المحتار: (47/6، ط: دار الفکر)
قال في البزازية: إجارة السمسار والمنادي والحمامي والصكاك وما لا يقدر فيه الوقت ولا العمل تجوز لما كان للناس به حاجة ويطيب الأجر المأخوذ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 110 Apr 19, 2024
mushtarka karobar mein aik partner shareek ko batai baghair kharidari karne wale mulazim ko tankha tankhwah ke ilawa elawa commission/margin dena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.