سوال:
حضرت! چاشت کی نماز کا وقت کب سے کب تک رہتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ چاشت کی نماز کا بہتر وقت دن کا ایک چوتھائی (1/4) حصہ گزرنے کے بعد ہے، یعنی سورج طلوع ہونےکےبعد سے اس کے غروب ہونے تک کے دورانیہ کو اگر چار حصوں میں تقسیم کیا جائے تو پہلا چوتھائی حصہ گزرنےکے بعد چاشت کی نماز کا افضل وقت ہوگا اور اس نماز کا وقت نصف النہار یعنی زوال تک باقی رہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
اعلاء السنن: (30/7)
قال العلامة سراج أحمد في شرح الترمذي لہ: إن المتعارف في أول النہار صلاتان الأولی بعد طلوع الشمس وارتفاعہا قدر رمحٍ أو رمحین․ والثانیة عند ارتفاع الشمس قدر رمح النہار إلی ما قبل الزوال ویقال لہا صلاة الضحی واسم الضحی في کثیر من الأحادیث شامل لکلیہما، وقد ورد في بعضہا النظر الإشراق أیضًا․
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی