سوال:
السلام علیکم، اگر کسی کے اوپر قرضہ ہے اور اس شخص کو وہ آدمی زکوۃ دے جس نے قرضہ دیا ہو پِھر وہ زکوۃ کا پیسہ اسی شخص کو بطور اُدھار واپس کرے، جس نے قرضہ دیا اور زکوۃ بھی دی تو کیا اِس طرح زکوۃ کی ادائیگی اور قرضے کی واپسی درست ہے؟
جواب: اگر مقروض مستحق زکوٰۃ ہو، تو اس کو زکوٰۃ کی رقم مالک بنا کر دینا اور پھر اس سے اپنے قرض کی مد میں وہ رقم وصول کر لینا جائز ہے۔
اس سے زکوٰۃ بھی ادا ہوجائے گی اور قرض بھی وصول ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (271/2، ط: دار الفکر)
واداء الدين عن العين، وعن دين سيقبض لا يجوز. وحيلة الجواز أن يعطي مديونه الفقير زكاته ثم يأخذها عن دينه
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی