عنوان: نصاب زکوٰۃ پر سال گزرنے کا مطلب(1685-No)

سوال: زکوۃ کی شرح ڈھائی فیصد کس رقم پر لاگو ہوتی ہے ؟ جو رقم ایک بندہ کے پاس ہے، چاہے 2 دن پہلے ہی کوئی رقم وصول ہوئی ہو ، یا جس رقم کو سال گزر ہو گیا ہو ان سب پر ؟

جواب: واضح رہے کہ زکوٰۃ کی ادائیگی واجب ہونے کے لیے نصاب زکوٰۃ پر سال گزرنا لازمی ہے، البتہ سال گزرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مال کے ہر ہر حصے پر مکمل سال گزرے، کیونکہ مال سارا سال آتا جاتا رہتا ہے، لہذا سال گزرنے کا اصول یہ ہے کہ جب کوئی شخص نصاب زکوٰۃ کا مالک ہوا ہے، اس دن ( سال کے پہلے دن) اور سال مکمل ہونے کے آخری دن وہ شخص صاحب نصاب ہو، دوران سال اگر مال بڑھ جائے یا کم ہوجائے ( یعنی نصاب سے کم ہو گیا ہو بالکل ختم نہ ہوا ہو ) اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور اس اضافے پر الگ سے سال کا گزرنا ضروری نہیں ہے، خواہ یہ اضافہ سال مکمل ہونے سے دو دن پہلے ہوا ہو۔
ہاں! اگر مال بالکل ہی ختم ہو جائے، کہ ایک روپیہ بھی نہ بچے، تو ایسی صورت میں سال کا حساب ختم ہوجائے گا، پھر جب مال آجائے اور اتنا آجائے کہ وہ نصاب زکوٰۃ کو پہنچتا ہو، تو اس پر از سرنو سال گزر ے گا، پھر زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (باب زکاة المال، 233/3- 234)
"وشرط کمال النصاب … في طرفي الحول فی الابتداء للانعقاد وفی الانتھاء للوجوب فلا یضر نقصانہ بینھما، فلو ھلک کلہ بطل الحول ".
قولہ:”فلو ھلک کلہ“: أي: في أثناء الحول بطل الحول، حتی لو استفاد فیہ غیرہ استأنف لہ حولاً جدیداً

تبیین الحقائق: (280/1، ط: المکتبة الإمدادیة)
"ونقصان النصاب فی الحول لا یضر إن کمل في طرفیہ، أي: إذا کان النصاب کاملاً فی ابتداء الحول وانتھائہ فنقصانہ فیما بین ذلک لا یسقط الزکاة،…… إلا أنہ لا بد من بقاء شیٴ من النصاب الذي انعقد علیہ الحول لیضم المستفاد إلیہ؛ لأن ھلاک الکل یبطل انعقاد الحول؛ إذ لا یمکن اعتبارہ بدون المال".

حاشیة الشلبي علی التبیین:
قولہ:إلا أنہ لا بد من بقاء شیٴ من النصاب الخ “:حتی لو بقي درھم أو فلس منہ ثم استفاد قبل فراغ الحول حتی تم علی نصاب زکاہ اھ، فتح

الدر المختار: (باب زکوٰۃ الغنم، 214/3)
"والمستفاد ولو بھبة أو إرث وسط الحول یضم إلی نصاب من جنسہ فیزکیہ بحول الأصل ".

احسن الفتاوی: (265/4)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1681 Jun 21, 2019
nisab e zakat par saal guzarne ka matlab, Meaning of passing the year on the syllabus / nisab of Zakat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.