عنوان: جنت کا پیر اور جمعرات کو کھلنا(169-No)

سوال: مفتی صاحب! براہ کرم مندرجہ ذیل احادیث کی تحقیق فرمادیں:
۱)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:جنت کے دروازے ہر پیر اور جمعرات میں کھولے جاتے ہیں۔
(مسلم: 2545)
۲)شبربن عطیہؒ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جنت الفردوس کواپنے دست مبارک سے پیدا کیا اور اس کو وہ ہرجمعرات کو کھولتے ہیں اور فرماتے ہیں تومیرے اولیاء (دوستوں) کے لیے اپنی پاکیزگی میں اور بڑھ جا، میرے اولیاء (دوستوں) کے لیے حسن میں اور بڑھ جا۔
(صفۃ الجنۃ ابونعیم)
۳)حضرت شبر بن عطیہ ہی فرماتے ہیں کہ جنت الفردوس ہر جمعرات اور سوموار کو کھولی جاتی ہے، پھر اس شخص کی بخشش کردی جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا، اور اس شخص کی بخشش نہیں ہوتی، جس کے درمیان اور اس کے بھائی کے درمیان دشمنی ہو۔(صفۃ الجنۃ ابونعیم:۲/۲۸)

جواب: سوال میں ذکر کردہ روایات صحیح ہیں اور مذکورہ کتب میں موجود ہیں۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 655 Dec 26, 2018
jannat se mutaliq ahadees ke tashee' or tasdeeq , authentication about ahadees of jannat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.