عنوان: چوری سے توبہ کا طریقہ(1692-No)

سوال: کسی شخص نے اگر چوری کی ہو اور اُسے بعد میں احساس ہوا کہ میں نے غلط کیا تھا، اب وہ اپنی اصلاح کیسے کرے؟

جواب: واضح رہے کہ صدق دل سے مکمل ندامت کے ساتھ کسی بھی گناہ سے توبہ کرنے سے وہ گناہ معاف ہو جاتا ہے، لیکن اگر اس گناہ کا تعلق حقوق العباد ( بندوں کے حقوق) سے ہو تو صاحب حق کا حق ادا کرنے یا اس سے معاف کرانے سے ہی وہ گناہ معاف ہوتا ہے، چونکہ چوری کا گناہ بھی حقوق العباد سے متعلق ہے، لہذا اس سے توبہ کرنے کے بعد یہ ضروری ہے کہ جس شخص سے چوری کی ہے، اسے اس کا مال کسی بھی طریقے سے واپس کردے۔ اس میں یہ وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ میں نے یہ آپ سے چرایا تھا، بلکہ تحفہ، ہدیہ یا کسی اور عنوان سے بھی وہ چیز اس کو واپس کی جاسکتی ہے۔
اگر معلوم نہیں ہے کہ کس کا کتنا حق اور مال چوری کیا ہے؟ تو اندازے سے ایک مقدار متعین کرلے اور تھوڑی تھوڑی کر کے ادا کرتا رہے، کمی بیشی کی صورت میں استغفار کرتا رہے، اور اگر حق ادا کرنے کی وسعت نہیں ہے اور آئندہ بھی کوئی امکان نظر نہیں آتا تو پھر صاحب حق سے معذرت کرکے معاف کرالے اور اگر صاحبِ حق کا علم نہ ہو یا وہ تلاش کرنے سے نہ ملے تو اس کی طرف سے صدقہ کردے، پھر جب کبھی وہ شخص مل جائے تو دوبارہ اس کو اس کا مال واپس کرنا ضروری ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدۃ، الایة: 39)
فَمَنۡ تَابَ مِنۡۢ بَعۡدِ ظُلۡمِہٖ وَ اَصۡلَحَ فَاِنَّ اللّٰہَ یَتُوۡبُ عَلَیۡہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌo

رد المحتار: (99/5، ط: دار الفکر)
والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه

بذل المجہود: (359/1، ط: مرکز الشیخ أبي الحسن الندوي)
یجب علیہ أن یردہ إن وجد المالک وإلا ففي جمیع الصور یجب علیہ أن یتصدق بمثل ملک الأموال علی الفقراء۔

شرح الفقہ الاکبر للملا علی القاری: (بحث التوبۃ، ص: 568، ط: قدیمی)
"وإن كانت عما يتعلق بالعباد، فإن كانت من مظالم الأموال، فتتوقف صحة التوبة منها مع
ماقدمناه في حقوق الله تعالى - على الخروج عن عهدة الأموال وإرضاء الخصم في الحال والاستقبال بأن يتحلل منهم أو يردها إليهم أو إلى من يقوم مقامهم من وكيل أو وارث

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1268 Jun 23, 2019
choori say touba ka tariqa, The method of toba / repentance from theft

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.