عنوان: گائے کا دودھ اور اس کا گھی استعمال کرو اور اس کے گوشت سے بچو، حدیث کی تحقیق(1694-No)

سوال: کسی نے سنا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے گائے کے گوشت کو ناپسند فرمایا ہے، اس بات کی تصدیق فرما دیں۔

جواب: واضح رہے کہ کسی بھی صحیح حدیث میں گائے کے گوشت کهانے کی ممانعت وارد نہیں هوئی ہے، بلکہ " صحیح مسلم" کی روایت کے مطابق: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے عید الاضحٰی کے موقع پر گائے ذبح فرمائی ہے۔
" عن جابر قال: ذبح رسول الله صلى الله عليه وسلم عن عائشة بقرة يوم النحر".
اسی طرح" صحیح مسلم" کی روایت سے یہ بهی معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلى الله عليه وسلم نے گائے کے گوشت کهانے کی طرف رغبت فرمائی اور طلب فرمایا، جس سے بظاہر گوشت تناول فرمانا مفہوم ہوتا ہے، البتہ "المستدرک للحاکم" کی ایک ضعیف حدیث میں( جس کے الفاظ یہ هیں):
" عن عبدالله بن مسعود عن ابیہ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال : علیکم بألبان البقر وسمنانها وایاکم ولحومها، فإن ألبانها وسمنانها دواء وشفاء و لحومها داء" ۔
ترجمہ:
نبی صلی الله عليه وسلم نے فرمایا :" تم پر لازم ہے کہ گائے کا دودھ اور اس کا گھی استعمال کرو اور اس کے گوشت سے بچو، پس بیشک اس کے دودھ اور گھی میں دوا اور شفاء ہے اور اس کے گوشت میں بیماری ہے"-
اس حدیث کے مطابق گائے کے گوشت کهانے کو منع کیا ہے، اس بارے میں سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ
١۔ یہ حدیث ضعیف ہے اور اس کے مقابلے میں صحیح احادیث، جن میں گوشت کهانا ثابت ہے، موجود ہیں اور جب ضعیف حدیث صحیح حدیث کے مقابلے میں آجائے، تو صحیح حدیث پر عمل کیا جاتا ہے اور ضعیف حدیث کو چهوڑ دیا جاتا هے۔
٢۔ بالفرض گائے کے گوشت کی ممانعت ثابت بهی هوجائے تو یہ کسی خاص شخص کو اس کی طبیعت کی وجہ سے منع کیا گیا هوگا، حکم شرعی کے طور پر منع نہیں کیا گیا ہوگا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1447 Jun 23, 2019
gaaye ka gosht khanay ka hukum, Ruling on eating beef / cow meet

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.