عنوان: جاز کیش (JazzCash) میں اسلامک سیونگ (Islamic Saving) میں پیسے رکھوا کر منافع لینے کا حکم (16985-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مجھے پتہ کرنا تھا کہ جاز کیش میں ایک اسلامک سیونگ کے نام سے آپشن ہے، جس میں مختلف پرسنٹ کے حساب سے وہ پے کر رہے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا جاز کیش کے اس اسلامک سیونگ آپشن کو استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟ جزاک اللہ

جواب: جاز کیش (JazzCash) میں موجود آپشن اسلامک سیونگ پلان کی تفصیلات دیکھنے سے معلوم ہوا کہ اس کی بنیاد تکافل پر رکھی گئی ہے، اور اس سلسلے میں وہ سلام تکافل "Salam Takaful" نامی کمپنی کے ساتھ معاملہ کرتے ہیں، لہذا اگر وہ تکافل کمپنی جس سے جاز کیش نے تکافل کی پالیسی لی ہوئی ہے، وہ مستند علماء کرام کی زیرنگرانی شرعی اصولوں کے مطابق کام کررہی ہو تو اس سے معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔

والله تعالىٰ أعلم بالصواب ‏
دارالافتاء الإخلاص، کراچی


Print Full Screen Views: 431 May 22, 2024
jazz cash mein islamic saving mein paise raqam rakhwa kar munafa lene ka hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.