سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا بزنس پارٹنر شریک اپنی کمپنی سے سیلری بھی لے سکتا ہے ؟ اور پروفیٹ میں بھی حصے دار ہو سکتا ہے؟
اور اسی طرح مضاربت میں بزنس پارٹنر اپنی کمپنی سے سیلری بھی لے سکتا ہے اور پروفیٹ میں بھی حصے دار بن سکتا ہے؟
جواب: کسی کاروبار میں شریک کا بطور اجیر (مزدور) اپنے کام کی تنخواہ لینا جائز ہے اور مضارب کو ابتداءً اجیر بنانا جائز نہیں ہے، لیکن جب نفع حاصل ہوجائے، تو پھر مضارب بھی شریک بن جاتا ہے، بشرطیکہ مضارب اس نفع کو بھی کاروبار میں لگائے، اس صورت میں وہ شریک بن جائے گا ، تو پھر اس کا اجیر بنانا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
احسن الفتاوی: (321/7- 328، ط: سعید)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی