عنوان: بارش کی بوندا باندی کو دیکھ کر یہ کہنا کہ "فرشتوں نے تھوکا ہے" (18123-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ اکثر لوگ بارش نہ ہونے پر طرح طرح کے جملے کہہ دیتے ہیں۔ ہمارے آفس میں ایک ملازم ہے، انہوں نے کل بارش کی بوندا باندی ہونے پر (معاذ اللہ) یہ کہہ دیا کہ فرشتوں نے تھوکا ہے۔ کیا یہ کفریہ کلمات ہیں؟ کیا ان کو تجدید ایمان اور اللہ سے توبہ کرنی چاہیے؟ برائے مہربانی اس سوال کا جواب عنایت فرما دیجیے گا۔

جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں اگر مذکورہ الفاظ فرشتوں کو حقیر سمجھتے ہوئے استخفاف اور استھزاء کے طور پر کہے گئے تھے تو اس صورت میں کہنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہوگیا ہے، اس پر لازم ہے کہ توبہ و استغفار کرکے تجدید ایمان کرے، اور اگر مذکورہ الفاظ سے فرشتوں کے استخفاف اور استھزاء کی نیت نہیں تھی تو اس صورت میں کہنے والا دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوا ہے، البتہ اس قسم کے الفاظ کو زبان پر لانا چونکہ احتیاط کے خلاف ہے، اس لیے آئندہ اس قسم کے الفاظ کہنے سے مکمل طور پر اجتناب کرنا لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الآیة: 97)
قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِیْلَ فَاِنَّهٗ نَزَّلَهٗ عَلٰى قَلْبِكَ بِاِذْنِ اللّٰهِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ وَ هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَO

الفتاوی الھندیة: (266/2، ط: مکتبة رشیدية)
اذا قال لغيره رؤيتی اياك كرؤية ملك الموت فهذا خطا عظيم، وهل يكفر هذا القائل؟ فيه اختلاف المشايخ بعضهم قالوا يكفر واكثرهم على انه لا يكفر كذافي المحيط، وفي الخانية وقال بعضهم ان قال ذلك لعداوة ملك الموت يصير كافرا وان قال لكرهية الموت لا يصير كافرا.

و فیه ایضاً: (266/2، ط: مکتبة رشیدیة)
رجل قال اعطني ألف درهم حتى ابعث ملك الموت ليرفع روح فلان ليقتله هل يكفر هذا القائل قال رضي الله عنه قال ابو ذر الاستخفاف بالملك كفر قال رجل لاخر من فرشتهٔ تو أم (أنا ملكك) في موضع كذا أعينك على امرك فقد قيل انه لا يكفر وكذا اذا قال مطلقا أنا ملك بخلاف ما اذا قال أنا نبي كذا في التتارخانية.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 291 Jul 18, 2024
barish ki bonda bandi ko dekh kar ye kehna k " farishto ne thoka hai?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.