عنوان: بینومو (binomo app) کے ذریعے پیسے کمانا (18147-No)

سوال: حضرت! میرا آپ سے ایک سوال ہے کہ کیا ٹریڈنگ کرنا جائز ہے؟ آج کل مارکیٹ میں binomo کے نام سے ایک ایپ ہے، جہاں آپ تین ہزار روپے سے ٹریڈنگ کر سکتے ہیں، آپ کو ایک گراف پریڈیکٹ کرنا پڑتا ہے کہ وہ اوپر جائے گا یا نیچے، اس پہ کم سے کم ایک ٹریڈ کے لیے تین سو روپے لگائے جاتے ہیں، اگر ٹرید کامیاب ہوجائے تو آپ کو 560 روپے ملتے ہیں اور اگر نہیں ہوتی تو نقصان ہوجاتا ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ ٹریڈنگ کرنا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ سوال میں مذکور ایپ (App) کے کام کرنے کا جو طریقہ ذکر کیا گیا ہے، اس میں کسی چیز کی باقاعدہ کوئی خرید و فروخت نہیں ہوتی، (جیساکہ سوال سے بھی معلوم ہوتا ہے) بلکہ محض ایک گراف دیا گیا ہے، اس کے اوپر نیچے ہونے کی بنیاد پر پیسے لگائے جاتے ہیں، اگر پیسے لگانے کے بعد وہ گراف اوپر چلا گیا تو اس کا مطلب آپ نے اتنے پیسے کمالیے اور اگر گراف نیچے آگیا تو نقصان ہوگیا، لوگوں کو جھانسہ دینے کیلئے اسے "ٹریڈنگ" کا نام دیا گیا ہے، جبکہ درحقیقیت خریدی اور بیچی جانے والی کوئی چیز درمیان میں نہیں ہوتی، اور نہ ہی کسی چیز کی خرید و فروخت مقصود ہوتی ہے، شرعی نقطہ نظر سے اسے غرر(Uncertainty)، جوا (gambling) کہا جاتاہے، جو کہ جائز نہیں ہے۔
لہذا سوال میں ذکر کردہ ایپ کے ذریعے پیسے کمانے کا موجودہ طریقہ غرر (uncertainty)، جوا (gambling) اور سٹہ بازی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے، اس سے اجتناب لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم : (المائدۃ، الایة: 90)
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَo

عمدۃ القاری: (435/8)
الغرر ھو فی الاصل الخطر، و الخطر ھو الذی لا یدری أ یکون ام لا، و قال ان عرفة: الغرر ھو ما کان ظاھرہ یغر و باطنه مجہول، قال و الغرور ما راأیت له ظاہرا تحبه و باطنه مکروہ أو مجہول، و قال الأزہری: البیع الغرر ما یکون علی غیر عھدۃ و لا ثقة، و قال صاحب المشارق: بیع الغرر بیع المخاطرۃ، و ھو الجہل بالثمن أو المثمن أو سلامتخ أو أجله

رد المحتار: (كتاب الحظر والإباحة، 406/3، ط: سعيد)
لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 267 Jul 24, 2024
binomo app k zarye paise kamana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.