عنوان: قادیانی اور دیگر کفار میں فرق(1818-No)

سوال: قادیانیوں کا کفر اور یہود ، نصاری ، ہندو وغیرہ کے کفر میں کیا فرق ہے؟ اور قادیانیوں سے تعلق اور کاروبار کیوں منع ہے؟ جب کہ باقی کفار سے نہیں منع ہے۔ براہ مہربانی قرآن اور حدیث کی دلیلوں سے واضح فرمادیں۔ یہ قرآن اور حدیث کی دلیل ہمیں کسی حضرت کو پیش کرنی ہے۔
جزاک اللہ

جواب: قادیانی اور دوسرے غیر مسلموں میں فرق ہے، اسی فرق کی بنا پر دوسرے غیر مسلموں کے ساتھ میل ملاپ اور ضروری تعلقات کی اجازت ہے اور قادیانیوں کے ساتھ ایسے کسی تعلق کی اجازت نہیں ہے۔
قادیانی کافر اور زندیق ہیں، زندیق وہ ہوتا ہے، جو اپنے کفریہ عقائد کو اسلام کا نام دے، لہذا یہ لوگ اسلام کے باغی ہیں، اور جس طرح کسی ملک کا باغی کسی رعایت کا مستحق نہیں ہوتا، بلکہ جو لوگ ان لوگوں کے ساتھ میل جول رکھیں، وہ بھی قابلِ گرفت ہوتے ہیں، ٹھیک اسی طرح چونکہ قادیانی بھی زندیق اور کافر ہیں تو اسلامی تعلیمات کی رو سے کسی رو رعایت اور میل ملاپ کے مستحق نہیں، چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود و نصاریٰ کے ساتھ تعلق رکھا اور معاہدہ بھی کیا، مگر مدعیانِ نبوت (اسود عنسی اور مسیلمہ کذاب)کے ساتھ نہ صرف تعلقات کو ناجائز قرار دیا، بلکہ حضرت فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ کے ذریعہ اسود عنسی کا کام تمام کرایا اور مسیلمہ کذاب کو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے ٹھکانے لگایا۔
اس لئے کہ دوسرے کافر اپنے کفر کا اعتراف کرتے ہیں اور اپنے آپ کو غیر مسلم اور مسلمانوں سے الگ قرار دیتے ہیں، جبکہ قادیانی عقائد پر ملمع سازی کرکے مسلمانوں کو دھوکا دیتے ہیں اور ان ہر دو کو ایک مثال سے سمجھیں:
سب کومسئلہ معلوم ہے کہ شریعت میں شراب ممنوع ہے، شراب کا پینا، اس کا بنانا، اس کا بیچنا تینوں حرام ہیں اور یہ بھی معلوم ہے کہ شریعت میں خنزیر حرام اور نجس العین ہے۔ اس کا گوشت فروخت کرنا، لینا دینا، کھانا پینا قطعی حرام ہے، اب ایک آدمی وہ ہے، جو شراب فروخت کرتا ہے، یہ بھی مجرم ہے، اور ایک دوسرا آدمی ہے، جو شراب فروخت کرتا ہے اور مزید ستم یہ کرتا ہے کہ شراب پر زمزم کا لیبل چپکاتا ہے: یعنی شراب بیچتا ہے، اس کو زم زم کہہ کر، مجرم دونوں ہیں، لیکن ان دونوں مجرموں کے درمیان کیا فرق ہے؟ وہ آپ خوب سمجھ سکتے ہیں۔
اسی طرح آدمی خنزیر فروخت کرتا ہے، مگر اس کو خنزیر کہہ کر فروخت کرتا ہے، وہ صاف صاف کہتا ہے کہ یہ خنزیر کا گوشت ہے، جس کو لینا ہے، لے جائے اور جو نہیں لینا چاہتا، وہ نہ لے، یہ شخص بھی خنزیر بیچنے کا مجرم ہے، لیکن اس کے مقابلے میں ایک اور شخص ہے، جو خنزیر اور کتے کا گوشت فروخت کرتا ہے، بکری کا گوشت کہہ کر، مجرم وہ بھی ہے اور مجرم یہ بھی ہے، دونوں مجرم ہیں، لیکن ان دونوں کے جرم کی نوعیت میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ ایک حرام کو بیچتا ہے، اس حرام کے نام سے، جس کے نام سے بھی مسلمان کو گھن آتی ہے اور دوسرا اسی حرام کو بیچتا ہے، حلال کے نام سے، جس سے ہر شخص کو دھوکہ ہوسکتا ہے اور وہ اس کے ہاتھ سے خنزیر کا گوشت خرید کر اوراسے حلال اور پاک سمجھ کر کھا سکتا ہے۔
پس جو فرق خنزیر کو خنزیر کہہ کر بیچنے والے کے درمیان اور خنزیر کو بکری یا دنبہ کہہ کر بیچنے والے کے درمیان ہے، ٹھیک وہی فرق یہودیوں، عیسائیوں، ہندوؤں، سکھوں کے درمیان اور قادیانیوں کے درمیان ہے، کفر ہر حال میں کفر ہے، اسلام کی ضد ہے، لیکن دنیا کے دوسرے کافر اپنے کفر پر اسلام کا لیبل نہیں چپکاتے اور لوگوں کے سامنے اپنے کفر کو اسلام کے نام سے پیش نہیں کرتے، مگر قادیانی اپنے کفر پر اسلام کا لیبل چپکاتے ہیں اور مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں کہ یہ اسلام ہے، اس وجہ سے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق رکھنا شرعاً حرام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کفایت المفتی: (325/1، ط: دار الاشاعت)
اگر دین کو فتنے سے محفوظ رکھناچاہتے ہو تو(قادیانیوں سے ) قطع تعلق کرلینا چاہیئے، ان سے رشتہ ناتا کرنا، ان کے ساتھ خلط ملط رکھنا، جس کا دین اورعقائد پر اثر پڑے ناجائز ہے، اور قادیانیوں کے ساتھ کھانا پینا رکھنا خطرناک ہے۔

کذا فی فتاوی بنوری تاؤن: رقم الفتوی: 144001200113

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1185 Jul 22, 2019
qadyani or deegar kuffar me / mein farq, Difference between Qadianis and other infidels

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.