سوال:
حضرت شیخ صاحب ! کیا اپنے زندہ والدین کی طرف سے عمرہ کر سکتا ہوں؟
جواب: واضح رہے کہ والدین کی طرف سے عمرہ کرنے کی صورت میں احرام باندھتے وقت ان کی طرف سے احرام باندھنے کی نیت کرے اور تلبیہ بھی انہیں کی طرف سے پڑھے، البتہ اگر صرف والدین کو عمرہ کا ثواب پہنچانا ہو تو اس صورت میں احرام وتلبیہ میں نیت اپنی ہی کرے گا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی